سابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔


عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا میں کسی فرد کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم کرنا سب سے بڑا جرم ہے، اعظم سواتی کو فوری رہا کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے ساتھ جو انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، انہیں سینے میں شدید درد اور سانس کی تکلیف کے بعد صبح سویرے پمز منتقل کیا گیا۔
افسوس ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی
- 5 hours ago

کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان
- 3 hours ago

بٹگرام، اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7افراد زخمی
- 30 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا
- 4 hours ago

امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے آغاز میں سعودی عرب پہنچ گئے
- 3 hours ago

برطانوی حکومت کا امیگریشن نظام میں اہم اور سخت تبدیلیوں کا اعلان
- 6 hours ago

پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
- 5 hours ago
بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی ایئرہیڈکوارٹر میں اپنے ہی پائلٹس کے ہاتھوں درگت بن گئی
- an hour ago
پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

گلوکار ابرار الحق نے بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر نیا ترانہ جاری کردیا
- 3 hours ago

پاک فوج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت میں شہید افسران اور شہریوں کی تفصیلات جاری کر دی
- 5 hours ago

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دےدیا
- 2 minutes ago