جی این این سوشل

پاکستان

ڈاکٹراسد مجید خان سیکریٹری خارجہ مقرر

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر اسد مجید خان کو سیکریٹری خارجہ مقرر کر دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈاکٹراسد مجید خان سیکریٹری خارجہ مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید کو سیکریٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید خان، پاکستان فارن سروس کے ایک گریڈ 22افسر ، جو اس وقت بیلجیئم، یورپی یونین اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفارت خانے میں بطور سفیر تعینات ہیں ، ان کا تبادلہ اگلے احکامات تک فوری طور پر سیکرٹری خارجہ امور ڈویژن کے طور پر کیا گیا ہے۔ 

ڈاکٹر اسد مجید خان امریکا میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

تفریح

ڈپریشن کی وجہ سے تین بار خودکشی کرنےکی کوشش کی، ثروت گیلانی

میں نے اپنی تھراپی کروائی جس کے بعد معمول پر آنے کے قابل ہوئی،اداکارہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈپریشن کی وجہ سے تین بار خودکشی کرنےکی کوشش کی، ثروت گیلانی

  معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ڈپریشن کی وجہ سے تین بار خودکشی کی کوشش کی تھی۔
عائشہ عمر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی زندگی کے تاریک ترین لمحات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے گزریں اور اپنی زندگی ختم کرنا چاہتی تھی۔
اپنے مایوسی کے دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان دنوں ہر وقت روتی رہتی تھیں، وہ ایک پنکھے کو دیکھتی رہتی تھیں کہ کیا یہ پنکھا ان کا وزن برداشت کرپائے گا !!ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن نے انہیں موت کا خواہشمند بنا دیا تھا لیکن اب وہ ایک معمول کی زندگی کی جانب لوٹ چکی ہیں۔ 
 اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنی تھراپی کروائی جس کے بعد معمول پر آنے کے قابل ہوئی۔ واضح رہے کہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن بچے کی پیدائش کے بعد خواتین میں ہونے والا ایک عام عارضہ ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی نے اگست 2014 میں اداکار فہد مرزا سے شادی کی تھی اور وہ تین بچوں کی ماں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سوشل میڈیا پر شر انگیزی پھیلانے والے 7 افراد کے خلاف  مقدمات درج،مجموعی تعداد 39 ہو گئی

گرفتارملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا پر شر انگیزی پھیلانے والے 7 افراد کے خلاف  مقدمات درج،مجموعی تعداد 39 ہو گئی

سوشل میڈیا پر ریاست  اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7  افراد  کے خلاف مقدمات درج  کر لیے گئے ہیں ،ملوث افراد کی مجموعی تعدد 39 ہو گئی ۔

سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں تیز کر دی گئیں، حکومت نے ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔

جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزمان میں محمد اسامہ عمر فاروق، غلام اکبر، محمد ابوبکر، علی شان، محمد شوکت، میاں محمد عمران اور محمد بلال شامل ہیں۔ تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار

فیصلہ 17 کروڑ امریکی صارفین کے حقوق کے خلاف ہے، ٹک ٹاک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار

 امریکی عدالت نے بھی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پرعائد کردہ پابندی کے قانون کو برقرار رکھا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈسٹرکٹ کولمبیا میں یو ایس کورٹ آف اپیلز کے 3 ججوں پر مشتمل پینل نے قومی سلامتی سے متعلق خدشات کو جواز قرار دیتے ہوئے ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کے قانون کو برقرار رکھا ہے۔
عدالتی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امریکی حکومت کا قانون غیر ملکی کمپنی کے کنٹرول کو نشانہ بناتا ہے جبکہ قانون ٹک ٹاک پر مواد یا تقریر کو نشانہ باننے کے خلاف نہیں۔
امریکی عدالت کے مطابق امریکی حکومت آئین اور قانون قومی سلامتی یقینی بنانے کی ضامن ہے،دوسری جانب ٹک ٹاک نے ٹرائل فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ 17 کروڑ امریکی صارفین کے حقوق کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف امریکا کے ایوان نمائندگان نے 20 اپریل جبکہ سینیٹ نے 24 اپریل کو بل منظور کیا تھاجس کے بعدامریکی صدر جوبائیڈن نے 25 اپریل کو بل پر دستخط کیے، جس کے بعد اسے قانون بنا دیا گیا ۔
خیال رہے کہ اس امریکی قانون کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک امریکا میں کمپنی کو فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،مقررہ مدت میں کمپنی کو فروخت نہ کرنے پر امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll