- Home
- News
جعلی آئی فون بیچنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا
جعلی آئی فون بیچنے والا گروہ بے نقاب ہو گیا ہے، پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے 60 جعلی آئی فونز کو برآمد کرلیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر نوئیڈا میں ایک گینگ لوگوں کو دھوکہ دہی سے کم قیمت پر آئی فونز کی فروخت کررہا تھا، شہریوں کا کہنا ہے کہ گینگ پہلے اوریجنل آئی فون بیچ کر صارفین میں اعتماد بحال کرتا تھا جب بڑا آرڈر دیا جاتا تو جعلی آئی فون بھیج دئیے جاتے۔
بھارتی پولیس کے مطابق گروہ سستے موبائل خرید کر انہیں آئی فون کی پیکنگ میں کرکے صارفین کو دھوکے کا نشانہ بناتے تھے۔
پولیس نے کہا کہ گروہ نے دہلی سے بھارتی 12 ہزار روپوں میں ڈپلیکیٹ فون خریدے جس کے بعد چینی آن لائن شاپنگ پورٹل علی بابا سے 45 ہزار کے اصلی آئی فون باکس اور 100 کے ایپل اسٹیکر خرید کر لوگوں کو دھوکا دیا۔
جس کے بعد اس 17 ہزار کی قیمت والے فون کو 53 ہزار میں فروخت کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 6 hours ago
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 6 hours ago
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- 5 hours ago
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- 5 hours ago
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- 5 hours ago
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- 5 hours ago