جی این این سوشل

پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے 5 دہشتگرد ہلاک کردیے

مارے گئے دہشتگرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے 5 دہشتگرد ہلاک کردیے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے 5 دہشتگرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک جوان نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے جھلرا لگاد میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ میں تبالے میں سکیورٹی فورسز نے پانچ دہشتگرد ہلاک کردیئے۔

ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ سپاہی ناصر خان نے جام شہادت نوش کیا، شہید سپاہی کا تعلق کا جنوبی وزیرستان سے ہے۔

علاقائی

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت4.2 ریکارڈ

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 13 کلو میٹر تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت4.2 ریکارڈ

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تربت میں اس کے گردونواح میں علی الصبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 13 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

گزشتہ روز کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئیجبکہ زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر اور مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مہنگائی کی شرح میں 3.4 فیصد کمی ریکارڈ

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں  3.4 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2024 میں مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اپریل میں یہ شرح 3.4 فیصد کمی کے بعد 17.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


ادارہ شماریات نے بتایا کہ شہری مہنگائی میں 0.1 فیصد کمی کے بعد یہ شرح 19.4 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اپریل میں دیہی مہنگائی 0.9 فیصد کم ہو کر 14.5 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.1 فیصد کمی کے بعد یہ شرح 19.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ  اپریل میں دیہی افراط زر میں 0.9 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور یہ 14.5 فیصد تک پہنچ گئی۔


ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برازیل : سیلابی بارشوں سے تباہی ، 10 افراد ہلاک

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل :  سیلابی بارشوں سے تباہی ، 10 افراد ہلاک

برازیل : جنوبی برازیل میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی برازیل میں سیلابی بارشوں کے  دوران 10  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈی میں شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی، 10 افراد ہلاک اور 21 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ بارش سے برازیل کے سو سے زائد علاقے متاثر ہوگئے ہیں جب کہ اس دوران 3400 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گھروں کی چھتوں پر تقریباَ 1500 لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll