جی این این سوشل

علاقائی

فیصل آباد: دھند کے باعث ٹریفک  حادثہ ، 2افراد جاں بحق

فیصل آباد: دھند نے پنجاب کے مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیصل آباد: دھند کے باعث ٹریفک  حادثہ ، 2افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق فیصل آبا د میں  ستیانہ کے قریب دھند کے باعث  گنے کے  ٹرالر سے موٹرسائیکل سوار ٹکرا گئے جس کے  نتیجے میں دو موٹرسائیکل سوار جاں  بحق  ہوگئے جبکہ  تین زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں  اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

ریسکیو کے مطابق  جاں بحق ہونیوالوں  میں 27 سالہ احسان اور41  سالہ صابر حسین شامل ہیں ۔ جاں بحق افراد کا تعلق جڑانوالہ سے ہے۔

دوسری جانب مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے  ۔  موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز  کی ہدایت کی ہے ۔

 

پاکستان

9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی  کیس، شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ کو لاء ان آرڈر کی صورتحال کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں پیش نا کیا جا سکا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے۔ اے ٹی سی جج نے کہا کہ دو دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ اکتوبر کو پولیس پر تشدد کرنے اور انتشار پھیلانے کے کیس میں نائب صدر پی ٹی آئی اکمل خان باری کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔

پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری کو پولیس نے چہرہ ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ دو روز قبل اس ملزم کو میں نے کسی اور مقدمے میں ڈسچارج کیا، پرسوں میں نے ایک ملزم کو ڈسچارج کیا تو اب کیسے شناخت پریڈ پر بھیج دوں، پراسیکیوٹر صاحب آپ بتائیں اس کیس میں کیسے شناخت پریڈ ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ، کوئٹہ سے ن لیگی رہنما کے خلاف عذرداری خارج

الیکشن ٹربیونل نے این اے 263 کوئٹہ ٹو کی نشست پر کامیاب ہونے والےن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ، کوئٹہ سے ن لیگی رہنما کے خلاف عذرداری خارج

بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 کوئٹہ ٹو کی نشست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ کوئٹہ سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کے خلاف عذرداری خارج کردی گئی۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نمبر دو کے کے جج جسٹس محمد عامر نواز رانا نے فیصلہ سنایا۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 263 کوئٹہ ٹو کی نشست پر کامایب ہونے والے نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا اور ناقص شواھد کی بنا پر رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کردی۔

جمال شاہ کاکڑ کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداری تحریک انصاف کے سالار کاکڑ نے دائر کرائی کی تھی الیکشن ٹریبونل میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلم شہزاد اور نصیر احمد پیش ہوئے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ میں ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بیرسٹر گوہر اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ڈیڑھ گھنٹے تک مشاورت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ میں ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جلد کوئی خبر آئے گی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، ان کے ساتھ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بھی اس موقع پر اڈیالہ جیل پہنچے

بیرسٹر گوہر اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ڈیڑھ گھنٹے تک مشاورت کی، ملاقات کے دوران اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کرنے کے بعد واپس روانگی کے دوران بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے، احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات جاری رہنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

صحافی نے پوچھا کہ مذاکرات کے حوالے سے کچھ بتادیں جس پر انہوں نے کہا کہ جی اس پر آپ کو انشااللہ جلد بتائیں گے، ہاں وہ چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پشاور سے پی ٹی آئی کا قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ڈی چوک پہنچنے کے لیے پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll