Advertisement
پاکستان

ایف آئی اے کا سائفر آڈیو لیکس  نوٹس معطل کر دیا گیا

لاہور:  سائفرآڈیو لیکس کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کا عمران خان کو طلبی کا نوٹس معطل کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 7th 2022, 1:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایف آئی اے کا سائفر آڈیو لیکس  نوٹس معطل کر دیا گیا

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کیس کی سماعت کی۔ جس میں  عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل اسلام آباد نہیں جا سکتے اس لیے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔

عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے انٹرنیٹ سے ایک آڈیو اٹھا کر انکوائری شروع کر دی۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں کہ وہ آڈیو درست بھی ہے یا نہیں۔ ایف آئی اے کی آج طلبی کا مقصد مقدمہ درج کرنا ہے۔ عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ایف آئی اے کو کارروائی سے روک دے۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل کی پیش کی گئی  استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان طلبی کا نوٹس معطل کر دیا اور ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Advertisement
Advertisement