Advertisement
تجارت

سوئی گیس کمپنی نے 3 وقت گیس فراہمی کے اوقات کار جاری کردیے

گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کیلئے صبح، دوپہر اور شام تین وقت گیس فراہم کی جائے گی، گیس کی قلت والے علاقوں میں سلنڈرز دیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Dec 6th 2022, 11:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سوئی گیس کمپنی نے  3 وقت گیس فراہمی کے اوقات کار جاری کردیے

 سوئی گیس کمپنی نے لاہور میں 3 وقت گیس فراہمی کے اوقات کار جاری کردیئے، گھریلو صارفین کو صبح ، دوپہر اور شام تین وقت گیس فراہم کی جائے گی۔  سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی کی جانب سے کھانے پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ایس این جی پی ایل حکام نے لاہور میں 3 وقت گیس فراہمی کے اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔ 

اوقات کار کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح ، دوپہر اور شام تین وقت گیس فراہم کی جائے گی۔  گھریلو صارفین کو صبح 6 سے 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، دوپہر میں 12 بجے سے 2 بجے تک اور شام 6 بجے سے رات9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب لاہور کے صارفین نے گیس کی غیر اعلامیہ بندش اور پریشر میں کمی کی شکایات کی ہیں، اعوان ٹاؤن، جوہرٹاؤن، رضوان گارڈن، رانا ٹاؤن، اندرون شہر، گڑھی شاہو، ہربنس پورہ، تاج پورہ اور شالیمار کے بعض علاقے صبح کے اوقات میں گیس سے محروم ہیں۔ 

جنرل منیجر سوئی ناردرن تاج علی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سردی آتے ہی گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، دور دراز علاقوں میں گیس کے مسائل ہیں، شہر میں نہیں۔ وزیرمملکت مصدق ملک کی ہدایت پر گیس فراہمی بڑھادی ہے، پشاور میں گیس سپلائی یومیہ7 کروڑ کیوبک فٹ سے بڑھا کر ساڑھے 9 کروڑ کردی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کھانے کے اوقات میں گیس کی ضرورت پوری ہو رہی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ صبح 3 گھنٹے، دوپہر 2 اور شام کے اوقات میں 3 گھنٹے گیس دی جا رہی ہے، بل ریڈنگ کے مطابق بھیجے جاتے ہیں جنہیں شکایات ہوں وہ درخواست دیں۔انہوں نے بتایا کہ کم پریشر اور گیس کی قلت والے علاقوں میں سلنڈر دے رہے ہیں۔آن لائن قومی شناختی کارڈ کے اندراج سے گیس سلنڈر حاصل کیا جاسکے گا، 10کلو میٹر کے اندر گیس سلنڈر کی تبدیلی اور ڈیلوری فری ہوگی، نئے کنکشنز پر پابندی ہے، ان صارفین کو بھی گیس سلنڈرز دیے جائیں گے۔ 

جنرل منیجر تاج علی خان نے کہا کہ اوگرا کے ریٹ کے مطابق ایل پی جی سلنڈر دیئے جائیں گے۔پشاور میں ہدف کے مطابق 13 ہزار گیس سلنڈرز دیئے جائیں گے، لیک پائپ لائنز تبدیل کرکے نئی پائپ لائنز ڈالی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں 10لاکھ اور پشاور میں تقریباً 5 لاکھ گیس صارفین ہیں۔

Advertisement
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • ایک دن قبل
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • ایک دن قبل
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 2 دن قبل
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 2 دن قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • ایک دن قبل
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • ایک گھنٹہ قبل
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • ایک گھنٹہ قبل
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • ایک دن قبل
معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

  • 2 دن قبل
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

  • ایک دن قبل
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • 9 منٹ قبل
Advertisement