جی این این سوشل

تجارت

لاہور میں 23سستے رمضان بازار لگانے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور : ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں 23سستے رمضان بازار لگانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا۔ اشیا ئے ضروریہ پر 10 سے 40 روپے تک رعایت دی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں 23سستے رمضان بازار لگانے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور میں 23سستے رمضان بازار لگانے کا نوٹیفکیشن جاری

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلبرگ  زون میں چار  ،نشتر زون میں چار ، داتا گنج بخش ٹاون میں تین ،سمن آباد میں تین بازار لگائے جائیں گے،  راوی زون میں تین  ،عزیز بھٹی زون  تین  ،اقبال   ٹاون   میں 5 اور شالیمار زو ن میں2 بازار لگائے جائیں گے۔ 

تاہم سستے رمضان  بازاروں میں اشیا ئے ضروریہ پر 10 سے 40 روپے تک رعایت دی جائے گی، لاہور: چینی 82 روپے  کلو،10 کلو  آٹے کا تھیلہ 375 میں فروخت کیاجائے گا۔ سبزیا ں ،پھل،چاول کھجور اور دیگر  چیزیں فراہم کا  ٹاسک مارکیٹ کمیٹی کو سونپ دیا گیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے ماہ رمضان میں لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان بازار لگانے کا اعلان کیا تھا ۔ اور بتایا گیا تھا کہ اس منصوبے کے لئے محکمہ بلدیات پنجاب نے محکمہ خزانہ سے 1 ارب 5 کروڑ روپے کے فنڈز طلب کیے گئے جس کے بعد محکمہ خزانہ نے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔ 

مذکورہ رقم سے رمضان بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات کئے جائیں گے جن میں بیٹھنے کے لئے کرسیاں اور گرمی سے بچنے کے لئے پنکھوں سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔

 

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان حملہ کیس میں دونوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل، پولیس گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

پولیس کی جانب سے صنم جاوید خان اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ جیل حکام پی ٹی آئی رہنما کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کریں گے۔

میانوالی پولیس صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔ میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے دو مقدمات 348/23 اور 349/23 درج تھے۔ پی ٹی آئی رہنما کا نام پہلے سے درج مقدمات میں بطور ملزمہ شامل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدر کی زیر قیادت ٹیم لاہور پہنچی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے ہی سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنما کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔ گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیزیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

  پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیزیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیزیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، 5 سال بعد پاکستانی کرکٹ ٹیئم  تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔

بورڈ کے اعلامیے کے مطابق  پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، سیریز کی میزبانی آئرش بورڈ کرے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پریکٹس کا حصہ ہیں، آئرلینڈ روانہ ہونے سے قبل قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جو اپریل میں شیڈول ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہورہے ہیں، واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سےملاقات ہوگی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ نگراں حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے، بہترمعاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہوگی۔ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ چاول اور گندم ک اچھی پیداوار ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 14 اور 15اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کےساتھ مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے۔ بجلی کی چوری کو روکنا ہے، گورننس کو بہتر اور ڈسکوز کو پرائیویٹائز کرنا ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئےکام کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نگران حکومت کے اقدامات سے ممکن ہوا۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت بہتر ہو گی۔ ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے۔ جب تک اسپیس نہیں ملے گی ہم آگے نہیں جا سکے گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کےلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ بینکنگ سیکٹر میں بہت بہتری آئی ہے۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہو گی۔ کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ بہتر ہے۔ ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ ایڈوانس مرحلے پر ہے۔ ہمارا ٹارگت محصولات کو بڑھانا ہے۔ ہمارے پاس چیزیں ہیں مگر ان پرعمل درآمد ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای سی سی میں ہم نے ایجنڈے پر عمل درآمد کی طرف جانا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ تفصیلی مذاکرات پاکستان آکر ہوں گے۔ حکومت نے آپریشنل اخراجات میں کمی کرنا ہے۔ جو ادارے نقصان میں ہیں ان کو نجکاری کی طرف لے کر جائیں گے۔ ٹیکس کلیکشن میں کمی ہے جس کو ٹھیک کرنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll