دنیا
ایک ماہ میں دو سری مرتبہ برطانوی بادشاہ کو انڈہ مارنے کی کوشش
برطانیہ: انگلینڈ کےبادشاہ چارلس سوئم پر ایک ماہ میں دوسری مرتبہ انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 20 سال سے زائد عمر کے ایک نوجوان کو انڈہ مارنے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے علاقے لوٹن میں سینٹ جارج اسکوائر میں پیش آیا۔
برطانوی بادشاہ کو انڈہ نہیں لگا لیکن سکیورٹی اہلکار انہیں کچھ دیر کے لیے وہاں سے کچھ دور لے گئے،بعد میں چارلس سوئم واپس آئے اور لوگوں سے ہاتھ ملا کر دوسرے علاقے کی جانب چلے گئے۔
اس سے قبل 9 نومبر کو برطانیہ کے شہر یورک میں بھی اس طرح کا حادثہ پیش آیا تھا۔
اس وقت بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا پارکر روایتی راستے سے شہر میں داخل ہورہے تھے جب ایک شخص نے ان پر انڈے مارنے کی کوشش کی۔
واقعے کے فوری بعد پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔
پاکستان
سابق صدر پرویز مشرف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا
سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا ۔

طیارہ پرویز مشرف کا جسد خاکی لے کر کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کرگیا ہے، خصوصی طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر لینڈ کیا،طیارے میں مرحوم کے 3 ذاتی ملازمین ، اہلخانہ شامل ہے
ذرائع کاکہناہے کہ طیارہ کوملیکس ایوی ایشن کا ہے،دبئی کے وقت کے مطابق سات بجکر بارہ منٹ پر طیارے نے پرواز بھری تھی۔
تفریح
راکھی ساونت اور عادل خان نے راہیں جُداکرلیں
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت اور عادل خان کی راہیں جُداہوگئیں ، اداکارہ نے اس کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کےمطابق راکھی ساونت نے بتایا ان کے شوہر عادل خان درانی اور انہوں نے راہیں جدُا کر لی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر عادل خان نے ان سے علیحدگی کر لی ہے اور اب وہ عادل خان کے ساتھ نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت میڈیاکو بتا رہی ہیں کہ ان کے شوہر کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور اس ہی لئے وہ مجھ سے الگ ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ راکھی نے گزشتہ ماہ میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عادل خان درانی سے 7 ماہ پہلے شادی کر لی تھی تاہم اس کے کچھ دنوں بعد سے ہی ان دونوں کی علیحدگی کی افواہیں بھی پھیل گئی ہیں جن کی راکھی نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
View this post on Instagram
پاکستان
پولیس کا سیڑھیاں لگاکر چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش
گجرات میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کا دوبارہ محاصرہ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاﺅس کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی بھاری نفری رہائشگاہ کے باہر جمع ہے۔
ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کنجاہ ہاﺅس پہنچی، نفری میں پولیس، ایلیٹ فورس کے 10 سے زائد تھانوں کے اہلکار شامل ہے،پولیس کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کی جارہی ہے، اہلکار سیڑھیاں لگا کر پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کرہے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ پر گیٹ کیپر اور ملازم موجود ہیں ، پرویز الٰہی کی فیملی کا کوئی فرد گھر پر موجود نہیں ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی لاہور اور مونس الٰہی بیرون ملک مقیم ہیں ۔
یاد رہے کہ چند روز بھی پولیس نے چودھری وجاہت اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تھے تاہم انہیں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پرویزمشرف کے انتقال پر نواز شریف کا اظہار افسوس
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
ترکیہ، شام،تاریخ کا بدترین زلزلہ، قیامت خیز مناظر، 1000 ہلاکتیں
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :بوری بند لاش کا معمہ حل،باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سندھ پولیس کی درخواست مسترد، شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا شکنجہ سخت ،پاکستان سے 500ارب کے ٹیکسز لگانے کا مطالبہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
آیت اللہ خامیہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معافی دیدی
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں کمی