پاکستان
ملک میں اقتصادی ایمرجنسی کےمتعلق الزام بےبنیاد ہیں: اسحاق ڈار
وزارت خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں اقتصادی ایمرجنسی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
وفاقی وزیر خزانہاسحاق ڈار نے اقتصادی ایمرجنسی کے ضمن میں جاری بیان کے مطابق معاشی ایمرجنسی کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہو رہی، افواہوں کا مقصد غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا ہے۔
وزرت خارجہ کے بیان کے مطابق اقتصادی ایمرجنسی کی جھوٹی خبریں قومی مفادات کیخلاف ہیں، ایسی خبریں پھیلانے والے پاکستا ن کو خوشحال دیکھنا نہیں چاہتے،اقتصادی صورتحال سے متعلق غیر یقینی فضا کیلئے مذموم مہم چلائی جا رہے۔
پاکستان کو سری لنکا سے مشابہت دینا انتہائی غلط اور بے بنیاد ہے، موجودہ صورتحال روس یوکرین جنگ،عالمی کساد بازاری کانتیجہ ہے۔
حکومت معاشی بہتری کے حوالے سے تمام تر اقدامات کر رہی ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بھی پرعزم ہے۔
دنیا
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے ، وہ مسلسل تیسرے شخص ہیں جنہیں اس عہدے پر تفتیش کا سامنا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع کے خلاف تحقیقات چینی فوج میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے ، اس معاملے پر چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ صرف سائے کا پیچھا کرنے جیسا ہے۔
چینی بحریہ کے سابق کمانڈر ڈونگ جُن کو دسمبر میں وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ ان سے قبل وزیر کو ملازمت کے صرف 7 ماہ بعد اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
پاکستان
ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام
پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا
پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی لکھانی پر 25 سے 30 خوارجی دہشت گردوں نے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے رات دیر گئے حملہ کردیا، خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحے کا استعمال کیا ۔
پولیس کے مطابق 25 سے 30 خوارجی دہشت گرد لکھانی چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے تاہم پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی، پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مل کر خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، پولیس کی جوابی کاروائی نے دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا، مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے، خیبرپختونخوا بارڈر پر تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ تھیں۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس قبل ازیں بھی خوارجی دہشت گردوں کے کئی حملے ناکام بنا چکی ہے، دہشت گردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
پاکستان
آئینی بینچ نےپی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی
جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں، اسے نہیں دیکھ سکتے، جسٹس امین الدین خان
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی،
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختوا ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور گزشتہ روز تحریک انصاف کے بلیو ایریا میں احتجاج اور انتظامیہ کے گرینڈ آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے لہٰذا آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں۔
آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں اسے ہم نہیں دیکھ سکتے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ جس کے بعد آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔
دریںا اثنا سپریم کورٹ نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق درخواست نمٹادی، فاٹا کے انضمام سے متعلق درخواست بانی تحریک انصاف نے دائر کی تھی۔
وکیل بابراعوان نے کہا کہ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا سے یہ معاملہ حتمی ہوچکا ہے، بانی تحریک انصاف کی درخواست پر کسی عدالتی کاروائی کی ضرورت نہیں۔
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز