جی این این سوشل

تفریح

ہلاک ہونیوالے تیندوے کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی

ایبٹ آباد: کاغان میں ہلاک ہونےوالے تیندوے کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق تیندوا پہاڑی سے گر کر ہلاک ہوا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہلاک ہونیوالے تیندوے کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نجی ٹی وی  کےمطابق  تین روز قبل پہاڑی سے گر کر ہلاک ہونے والے تیندوے کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ، رپورٹ کے مطابق تیندوےپر کسی نےحملہ نہیں کیا بلکہ وہ خود پہاڑی سے گر کرہلاک ہوا تھا۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق جنگلی تیندوا پہاڑی سے نیچے گرا تھا ، سر پر لگنے والی چوٹ اور زیادہ بہہ جانےوالا خون تیندوے کی ہلاکت کا باعث بنا ۔

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی : عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر فی اونس کے اضافے کے ساتھ 2,577 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں اور فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے ساتھ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 اسی طرح دس گرام سونا بھی 685 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔ یاد رہے کہ پیر کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر حامد خان نے آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک کا آغاز کردیا

حامد خان نے کہا کہ یہاں آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر حامد خان نے آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک کا آغاز کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے۔

حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ جج تحصیل دار ہیں جنہیں ٹرانسفر کرنا چاہتے ہو؟

انہوں نے کہا کہ وکلا تحریک کا آج آغاز ہوا ہے، اس کا اگلا کنونشن کراچی میں ہوگا ، فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کا مسودہ مکمل مسترد کردیا، منانے کیلئے حکومت کی سر توڑ کوششیں کیں ہیں ۔ 

حامد خان نے کہا کہ یہاں آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، اس کا مقصد آئین کو تباہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ہمیں ایسا کوئی آئینی پیکج ہمیں قبول نہیں ہے، ترمیم پر بحث ہوتی ہے اسے اوپن رکھا جاتا ہے، انہوں نے ترمیم کو چھپا کر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے۔

حامد خان نے کہا کہ یہ آئینی پیکچ اپنے گھروں کو لے کر جاؤ، ہم آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 

ایڈووکیٹ علی احمد کرد نے بھی وکلا کنونشن سے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ ہم وکلا ایک آدمی ہیں، ایک طاقت ہیں، جب وکلا کا سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سٹیٹ بینک : زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق  کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹیٹ بینک : زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔  

رپورٹ کے مطابق   زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ  ہفتہ  کے دوران 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، 13 ستمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 50 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق  کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 14 ارب 82 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll