جی این این سوشل

دنیا

کام نہ کرنے کے عوض بھاری تنخواہ دینے پر کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

ڈبلن: آئرلینڈ کے ریلوے ملازم نے کوئی کام نہ کرنے کے عوض بھاری تنخواہ دینے پر کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کام نہ کرنے کے عوض بھاری تنخواہ دینے پر کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کے ریلوے ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والے فنانس مینجر نے کمپنی کے خلاف کوئی کام نہ لینے کا مقدمہ درج کروا دیا۔
ملازم ڈرموٹ ایلسٹر ملز کا کہنا تھا کہ سارا دن دفتر میں بے کار بیٹھنے، اخبار پڑھنے، چہل قدمی کرنے اور سینڈوچ کھانے میں گزرتا ہے اور صبح 10 بجے آفس آنے کے بعد دوپہر 3 بجے گھر چلا جاتا ہوں اور اس سب کے عوض مجھے سالانہ 1 لاکھ 26 ہزار ڈالرز تنخواہ دی جاتی ہے۔
ڈرموٹ ملز نے کہا کہ وہ کام کرنا چاہتا ہے لیکن کمپنی اس سے صرف سیٹی بجانے کا کام لیتی ہے۔

پاکستان

ججز کی جانب سے   خط،ر وزیر اعظم کی آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑراور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی  وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ججز کی جانب سے   خط،ر وزیر اعظم کی آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے  خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کیخلاف خط پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔ 

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑراور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی  وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط بارے تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیر اعظم چیف جسٹس پاکستان کو نظام عدل میں بہتری لانے کے متعلق تجاویز بھی دیں گے ۔

ملاقات آج دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ میں 30مارچ کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیوکیسل میں کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ میں 30مارچ کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

ای پی ایل میں 30 مارچ کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیوکیسل میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں بورن مائوتھ اور ایورٹن کی ٹیمیں وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ چیلسی اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ نوٹنگھم فاریسٹ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں فلہم اور شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیمیں برامل لین، شیفیلڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی کابینہ کی جانب سے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نس وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی کابینہ کی جانب سے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔

بابراعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادرٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے 22 مخلتف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکلانے کی بھی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll