پاکستان
شہباز شریف انٹرنیشنل صادق وامین ہیں: رانا ثناءاللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے معذرت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کو انٹرنیشنل صادق و امین قرار دے دیا۔

رانا ثنا اللہ نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ الحمد اللہ ایک اور بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈا بے نقاب ہو چکا ہے، شہباز شریف انٹرنیشنل صادق و امین ہیں۔
باد رہے کہ ڈیلی میل نے وزیر اعظم کے بارے میں 14 جولائی 2019 کو ایک مضمون جاری کیا تھا جس میں شہباز شریف پر زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں چوری کا الزام لگایا تھا۔اخبار نے اپنی رپورٹ پر آج معذرت کرلی تاہم ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسکینڈل خبر پر معافی نہیں مانگ لی۔
ڈیلی میل نے لکھا کہ شہباز شریف کے خلاف زلزلہ متاثرین فنڈز میں کرپشن کی خبر پر معذرت خواہ ہیں، شہباز شریف کے خلاف قومی احتساب بیورو کی تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی، بتایا گیا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف متاثرین کی رقم میں خوردبرد کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔
اخبار نے کہا کہ نیب نے شہباز شریف پر برطانوی گرانٹ میں کسی غلط کام کا الزام نہیں لگایا۔
پاکستان
کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستانی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہیں ہوسکے
پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اسکواڈ اور فینز کے ویزوں کے حوالے سےابھی کچھ نہیں بتایا گیا، پی سی بی ایک ہفتے سے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہے، ایک ہفتے سے ویزوں کے جلد اجرا کے حوالے سے کہا گیا لیکن ہفتے کے آخری روز بھی ویزوں کا اجرا نہ ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ویزے تاخیرکا شکار ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مسئلے سے متعلق آگاہ کردیا، معاہدے کے مطابق بروقت ویزے جاری کرنے کا کہا تھا۔
پاکستان
ڈاکٹر امجد ثاقب بے نظیر انکم سپورٹ کے چیئر پرسن تعینات
معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر امجد ثاقب 2022 میں نوبل امن انعام کیلئے بھی نامزدہوئے تھے ۔

ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا ، نوبل امن انعام 2022 کے لیے دنیا بھر سے 343 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں 251 انفرادی شخصیات اور 92 ادارے شامل ہیں۔
ابھی حال ہی میں ڈاکٹر امجد ثاقب کو بے نظیر انکم سپورٹ کا چیئر پرسن بھی تعینات کر دیا گیا ۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر امجد ثاقب بہت ہی نرم دل انسان سمجھے جاتے ہیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ان کا نام غربت کے خاتمے کے لیے کوشش اور انسانیت کی خدمت سر انجام دینے کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں ڈاکٹرامجد ثاقب نے کہا کہ ان کی خدمات ایسے ایوارڈز سے کئی زیادہ مستحق ہیں اور وہ ساری انسانی خدمات صرف رضائے الٰہی کے لیے انجام دیتے ہیں ۔
کھیل
آئی سی سی کرکٹ نے ورلڈ کپ2023 کی انعامی رقم کااعلان کر دیا
ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر کی رقم انعام کی مد میں دی جائے گی ۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ اگلے ماہ بھارت میں شروع ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت سمیت 10 ٹیمیں شریک ہیں، 10 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی انعامی رقم کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ، ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر کی رقم انعام کی مد میں دی جائے گی ۔
فائنل کی رنرز اپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز اور سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو 8 ، 8 لاکھ ڈالرز کی رقم دی جائے گی ۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2023 کی انعامی رقم کااعلان کر دیا گیا#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/5qJHlHBFY0
— GNN (@gnnhdofficial) September 22, 2023
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہو گا جبکہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی ، پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔
ورلڈ کپ کے دوران مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 19 نومبر 2023 کو ہو گا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
توڑپھوڑ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
-
تفریح ایک دن پہلے
بھارتی مشہور اداکار اکھل مشرا کی حادثاتی موت
-
دنیا 2 دن پہلے
چین میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
صحت 2 دن پہلے
کراچی کے بعد لاہور میں بھی آشوب چشم کے کیسز میں اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں پاکستانی کرنسی نے ڈالر کو پچھاڑ دیا
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کا زلزلہ