دنیا
طالبان نےافغانستان کودہشتگروں کی پناہ گاہ بنایا تو کاروائی کرینگے،امریکا
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں، افغانستان میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان خطے میں اہم شراکت دار ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پی ٹی آئی کی امریکا مخالف مہم سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم نے مسلسل ان افواہوں کی تردید کی ہے، ہم صرف پاکستان کے آئینی نظام کے مفاد میں ہیں، کسی ایک امیدوار یا کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔
کھیل
نوواک جوکووچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
میلبرن: سربیا کے نوواک جوکووچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جانے والے فائنل میں جوکووچ نے یونان کے اسٹفنوس اسٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
جوکووچ نے دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا جس کے بعد ان کے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 22 ہو گئی ہے اور وہ اسپین کے رافیل نڈال کے برابر آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ جوکووچ نے اپنے کیریئر میں اب تک 22 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتے ہیں جب کہ 11 ٹورنامنٹس میں وہ رنر اپ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سربیا کے 35 سالہ کھلاڑی نے 10 مرتبہ آسٹریلین اوپن، 7 مرتبہ ومبلڈن، 3 مرتبہ یو ایس اوپن اور 2 مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتا ہے۔
پاکستان
لال حویلی گرا کر دکھاؤ میں اینٹ سے اینٹ بجا دونگا، شیخ رشید
لال حویلی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو مری روڈ بلاک کردوں گا

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آصف نامی آدمی رانا ثنااللہ کا فرنٹ مین ہے، انہوں نے میری 16وزارتیں کی انویسٹی گیشن کی ان کو کچھ نہیں ملا، لال حویلی گرا کر دکھاؤ میں اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لال حویلی کی ایک تاریخ ہے، یہ ایوب خان کے خلاف بھی تھی ، نوازشریف کے خلاف بھی تھی ، لال حویلی آج کی حکومت کے خلاف بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
ہم آپ کو بتائیں گے کہ الیکشن کس کو کہتے ہیں، عمران خان میرے حلقے میں بھی الیکشن لڑیں گے ، عمران خان اور اسد عمر کے بیان دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، بوڑھا ضرور ہوگیا ہوں لیکن لڑائی کا جذبہ ختم نہیں ہوا، عمران خان آنے والا وزیراعظم ہے، میں عمران خان اور سچائی کے ساتھ کھڑا ہوں، ہم ہائی کورٹ جارہے ہیں،سپریم کورٹ تک بھی جائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مجھے رات یہ گرفتار کرنے کا سوچ رہے تھے، لال حویلی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو مری روڈ بلاک کردوں گا۔
لال حویلی یونیورسٹی کو عطیہ کرچکا ہوں ، کسی میں ہمت ہے تو لال حویلی گرا کر دکھائے۔
کھیل
جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا
نئی دہلی: جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔

مؤقر بھارتی جریدے اسپورٹس اسٹار کے مطابق بھارت میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں جرمنی نے بیلجیئم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
جرمنی اور بیلجیئم کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا استعمال کیا گیا جس میں جرمنی نے 4-5 سے کامیابی حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ سب سے زیادہ چار مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ 1994 میں جیتا تھا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 262 سے بھی تجاوز کرگیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
-
تجارت ایک دن پہلے
پنجاب کے مخلتف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوگئی
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
اوگرا کا پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک کے جو حالات ہیں کوئی بھی اس سے بری الذمہ نہیں:شاہد خاقان عباسی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری، پی ٹی آئی کا عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ پر خصوصی پیغام