تجارت
انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ۔

امریکی ڈالر قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث عدم استحکام کا شکار ہے ۔
آج صبح انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مزید مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان سامنے آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 11 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41663 پر آ گیا ہے۔
پاکستان
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے پلان طلب
میٹ ایکسپورٹ میں بہت پوٹینشل ہے اور ایکسپورٹ کو 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، بریفنگ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوشت کی ایکسپورٹ 5 گنا بڑھانے کیلئے قابل عمل پلان طلب کر لیا۔ میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے 21 رکنی وفد نےملاقات میں لائیوسٹاک پروڈکشن بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔
محسن نقوی نے لائیوسٹاک پروڈکشن کے لئے ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور مویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
ملاقات کے دوران بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پاکستان سے 500 ملین ڈالر کا میٹ ایکسپورٹ کیا جا رہا ہے، لاہور سے 300 ملین ڈالر کا میٹ ایکسپورٹ ہو رہا ہے، میٹ ایکسپورٹ میں بہت پوٹینشل ہے اور ایکسپورٹ کو 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میٹ ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں دیں گے، گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے وفاق سے بھی رابطہ کیا جائے گا، میٹ پروڈکشن اور ایکسپورٹ بڑھنے سے فارمر خوشحال ہوگا۔ میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی قابل عمل تجاویز پر فوری اقدامات کئے جائیں گے۔
دنیا
اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان اہل خانہ سمیت شہید
ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ بنایا

غزہ پر اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان سفیان طائیح بھی اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔
ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ بنایا جو الفلوجہ نامی فلسطینی آبادی شمالی غزہ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
سائنسدان سفیان طائیح کی شہادت کا اعلان غزہ میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے بھی کیا ہے۔ وہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر تھے اور طبیعات اور اطلاقی ریاضی کے محققین میں نمایاں تھے۔
اس سے پہلے کئی علما اور دوسرے شعبوں کے ممتاز پروفیشنلز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے وابستہ درجنوں کارکنوں کے علاوہ انجینئیروں اور ڈاکٹروں کی بھی بڑی تعداد بھی شہداء میں شامل ہے۔
پاکستان
موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحادضروری ہے ، انوارلحق کاکڑ
انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے دنیا کو گلوبل ویلیج بننا ہو گا

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحاد بنانے پر زوردیا ہے ۔
وہ آج دبئی میں کاپ 28کانفرنس کے موقع پر سائیڈ لائن پاکستان پویلین میں '' لیونگ انڈس انیشیٹو'' سے خطاب کررہے تھے ، اسی دوران انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ہمیں گلوبل ویلیج بننا ہو گا ۔
وزیراعظم نے کہاکہ لیونگ انڈس انیشیٹو فلیگ شپ عالمی موسمیاتی تبدیلی کی فنانسنگ 78 ارب ڈالر کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کا زیادہ تر حصہ دریائے سندھ کے سسٹم کے اندر واقع ہے، اس لئے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کو موافق بنانے کیلئے ہمیں موسمیاتی تبدیلی کیلئے انڈس بین کو موافق بنانا چاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ مستقبل میں سیلاب اور خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستانی کاوشوں میں مرکز ی حیثیت رکھتا ہے ۔
انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ اس سے نہ صرف لاکھوں پاکستانیوں کا فائدہ ہوگا بلکہ یہ عالمی سطح پر ماحولیاتی حدت کیلئے ایک نمونے کے طورپر بھی کام کرے گا ۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے سرکاری ونجی شعبے ، شہریوں اور معاشرے کومتحرک کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
چلاس مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
-
تفریح ایک دن پہلے
اینیمل باکس آفس کلیکشن کا پہلا دن: رنبیر کپور کی فلم نے شمالی امریکہ میں تاریخ رقم کی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شرائط طے پا گئیں
-
تجارت 2 دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوپ 28 کانفرنس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ،انوارلحق کاکڑ
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش میں 5.5 شدت کا زلزلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلادیش نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا