پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چوری اور گمشدہ فون بلاک کرنے کیلئے نیا نظام متعارف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیا سسٹم ان صارفین کے لئے مددگار ثابت ہوگا جو موبائل فون چوری ہونے ، چھیننے یا گم ہونے کی صورت میں اپنے موبائل فون کو بلاک کرنا چاہتے ہیں۔صارفین اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق " گمشدہ اورچوری شدہ ڈیوائس سسٹم" ایک خودکار نظام ہے اور یہ پی ٹی اے کے ڈیوائس شناخت اور بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ساتھ مربوط ہے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ شکایت کے اندراج اور ضروری تصدیق کے بعد چوری شدہ موبائل فون کو 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائے گا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بلاک کرنے کی درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد درخواست کنندہ کو حوالہ نمبر دیا جائے گا۔

صارفین پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر آن لائن شکایات مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کے ذریعے فون کو بھی بلاک کرسکتے ہیں۔ اور مزید معلومات کے لئے صارفین پی ٹی اے کنزیومر سپورٹ سینٹر کے ٹول فری نمبر 55055-0800 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق گمشدہ فون ملنے پرشکایت کنندہ کو " اَن بلاکنگ" کیلئے بھی اسی طریقہ کار پرعمل کرنا ہوگا۔موبائل فون ان لاک ہوجانے پر صارف کو فراہم کردہ نمبر پرایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔
اس سے قبل پی ٹی اے کے ٹول فری نمبر ، ویب سائٹ یا سی پی ایل سی کراچی کے ذریعہ چوری شدہ ، چھینی ہوئی اور گم شدہ موبائل فونز بلاک کیے جا رہے تھے۔ تاہم نیا نظام متعارف ہونے کے بعد یہ میڈیم موبائل فونز کو بلاک کرنے کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 16 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 hours ago





