پاکستان
اگلے 3سالوں میں گیس لوڈشیڈنگ 20گھنٹے سے زائد ہونے کا خدشہ
پاکستان میں اگلے 3سالوں میں گیس لوڈشیڈنگ 20گھنٹے سے زائد ہونے کا خدشہ ہے۔
ملک میں سردیوں کی آمد کے ساتھ گیس کی کمی کی وجہ سے تجارتی اور گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔
دستاویزات کے مطابق قدرتی گیس سپلائی میں کمی کے باعث آئندہ 3 سالوں میں موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ 20 گھنٹے سے زائد ہونے کا خدشہ ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق قدرتی گیس صارفین کی تعداد میں سالانہ 4 فیصد اضافہ ہورہا ہے جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار میں ماہانہ ایک فیصد کمی واقع ہورہی ہے۔
صورتحال کے پیش نظر حکام نے روزانہ گیس خسارے کا تخمینہ 1.35بلین کیوسک فٹ لگایا گیا ہے۔
پاکستان کی روزانہ گیس کی پیداوار 2954 جبکہ کھپت 3979 ملین کیوبک فٹ ضرورت پوری کرنے کیلئے ایل پی جی، ایل این جی درآمد کی اشد ضرورت ہے۔
صحت
نشتر اسپتال :ایڈز منتقلی کامعاملہ ،وزیر اعلی مریم نواز کا سخت ایکشن، ایم ایس سمیت 6 افراد معطل
معطل ہونے والوں میں ایم ایس ، وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی اور دیگر سینئیرز ڈاکٹر ز شامل ہیں
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ سے 25 مریضوں میں ایڈر کی منتقلی کے معاملے پر سخت ایکشن لے لیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے نشتر اسپتال ملتان کا دورہ کیا جہاں انہیں نیفرولوجی وارڈ سے ایڈز کی 25 مریضوں میں منتقلی کے معاملے پر مکمل بریفننگ دی گئی۔
مریم نواز نے غفلت برتنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اس کے نتیجے میں متعدد سینیئر ڈاکٹرز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
معطل ہونے والوں میں ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر کاظم اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 5 سینیئر ڈاکٹرز شامل ہیں۔
جبکہ ہیڈ آف نیفرولوجی وارڈ ڈاکٹر غلام، ڈاکٹر جہانگیر، ڈاکٹر پونم، سینیئر رجسٹرار ڈاکٹر عالمگیر اور ہیڈ نرس ناہید بھی معطل ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔
دوسری جانب تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں معطل ہونے والے تمام ڈاکٹرز کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں، مریم نواز کی اس کارروائی کا مقصد مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور صحت کے نظام میں بہتری لانا ہے۔
تفریح
چاہت فتح علی خان نےویڈیو لیک کے معاملے پر نوجوانوں کو کیا مشورہ دیا؟
چاہت فتح علی خان نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں یہ اچھی بات نہیں ہے
سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ اور منفرد انداز سے گلوکاری کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے ویڈیو لیکس ہونے کے معاملے پر نوجوانوں کو قیمتی مشورہ دے ڈالا ۔
ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں چاہت فتح علی خان نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں یہ اچھی بات نہیں ہے'۔
چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ ایسی ویڈیوز جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو چھوٹے بچوں اور فیملیز کی نظر سے گزرتی ہیں۔ جو اچھی بات نہیں ہے۔
اس کے ساتھ ہی مزاحیہ گلوکار نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو اچھے راستے سے کمانے کا ذریعہ بنائیں۔
چاہت فتح علی خان نے ایسے وقت میں درخواست کی ہے جب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مناہل ملک، امشا رحمٰن اور متھیرا کی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔
پاکستان
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کیس میں ملوث 10 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، سزا یافتہ افراد میں4 افغان شہری بھی شامل ہیں جو کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی۔
ملزمان کے خلاف 10 مئی 2023 کو تھا نہ پی ایس انڈسٹریل ایریا میں ایف آئی آر نمبر 626/ 24درج کی گئی تھی۔
کیس کا فیصلہ خصوصی عدالت نمبر ٹو اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کیا،جس میں پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کو سزا سنائی گئی جبکہ 6 کارکنان اب بھی اسی کیس میں اشتہاری مجرم ہیں۔
سزایافتہ مجرمان میں عابد محمود، احسن ، نعیم اللہ ، مطیع اللہ ولد امین خان ، شوکت ولد فضل داد ، ذاکر اللہ ولد بسم اللہ خان شامل ہیں۔
افغان شہریوں کے نام داؤد خان، یونس خان، احسان اللہ، لال آغا ہیں۔
عدالت نے روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتارکرتے ہی فوری عدالت میں پیش کرنے کاحکم بھی دیا گیا۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق مجرموں کو سنائی گئی سزا جرمانے کے علاوہ 6 سال تک بڑھ جاتی ہے۔
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
جرم 2 دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
علاقائی ایک دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
دنیا 2 دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری