پاکستان
ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
لاہور: ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور سپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نوازشریف سے بھی اہم مشاورت کی ہے، گرین سگنل ملنے کے بعد ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطوں کی کوششیں شروع کر دیں، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ہفتے اور اتوار کو بند ہوتا ہے۔
لیگی قیادت کی حتمی منظوری کےبعد وزیراعلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 106 ارکان پنجاب اسمبلی رانا مشہود کے گھر اکٹھے ہوئے، لیگی ارکان نے رانا مشہود کے گھر عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دیے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر کے خلاف تحریک اعتماد آج ہی جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ چوہدر ی پرویز الہٰی کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہے تو میرے پاس انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے کا اختیار ہے۔
دنیا
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
کارگو طیارہ ڈی ایچ ایل جرمنی کے شہر لیپزگ سے ولنیئس آ رہا تھا،ترجمان ائیر پورٹ
لتھوانیا کے دارالحکومت میں ولنیئس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان ہوائی اڈے ماریئس زیلینیئس کا کہنا ہے کہ کارگو طیارہ ڈی ایچ ایل جرمنی کے شہر لیپزگ سے ولنیئس آ رہا تھا کہ اس دوران ولنیئس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب 2 منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا۔
اب تک کی حاصل ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں2 پائلٹ اور کمپنی کے 2 ملازمین سوار تھے۔جن مبینہ طور پر ایک پائلٹ حادثے میں بچ گیا ہے جبکہ ایک کو شدید اندرونی چوٹوں کے ساتھ ملبے سے نکالا گیا تاہم وہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے گزر گیا جبکہ باقی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
کارگو طیارہ دو منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا یا ، جس کے نتیجے میں وہاں آگ لگ گئی،جہاں سے 12 مقامی باشندوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا اور فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے ،تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طیارے کو حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔
علاقائی
عدالت کا موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم
محکمہ اسکولز کو فائنل نوٹس دے رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ
لاہور ہائیکورٹ نےموسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ سے تدارک کی درخواستوں کا 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت نے کہا کہ محکمہ اسکولز کو فائنل نوٹس دے رہے ہیں۔
دوران سماعت عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اقدامات کی تعریف کی جب کہ ایڈووکیٹ جنرل نےعدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف مقدمات کیے جارہے ہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی احتجاج، بانی سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
24 نومبر کو پرتشدد مظاہرے کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان، انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کے احتجاج پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی ، انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کا پہلا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور، علیمہ خان، اعظم سواتی، تیمور مسعود، شہریار ریاض سمیت 300 سے زائد مقامی رہنما اور کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مظاہرین نے سرکاری موٹر سائیکل اور گاڑی کو نقصان پہنچایا جبکہ ملزمان نے پولیس ڈرائیور کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا، بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد چڑھائی کا منصوبہ دیا۔
مقدمہ نمبر 2594 میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں جبکہ مظاہرین پر سرکاری پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچانے اور مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 45 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر حملے سمیت دیگر الزامات میں 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر اسلام آباد میں احتجاج کے لیے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے قافلے خیبر پختونخوا سے وزیراعلیٰ امین علی امین گنڈا پور کی قیادت میں روانہ ہوئے تھے۔
خیبر پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہوتے وقت مظاہرین اور پولیس میں تصادم بھی ہوا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
کھیل 3 گھنٹے پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا