جی این این سوشل

کھیل

بابر اعظم نے رواں سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں کرنے کا عزاز حاصل کر لیا

کراچی: بابر اعظم نے رواں سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں کرنے کا عزاز حاصل کر لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بابر اعظم نے رواں سال میں سب سے زیادہ  نصف سنچریاں کرنے کا عزاز حاصل کر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل 50 سے زائد رنز کرنے والے پاکستانی بن گئے، کراچی ٹیسٹ میں نصف سنچری بابر کی اس سال میں 23 ویں انٹرنیشنل ففٹی ہے۔

اس سے قبل مصباح الحق نے2013 میں 22 انٹرنیشنل ففٹیاں اسکور کی تھیں، بابر کی 23 ففٹی پلس میں سات سنچریاں اور سولہ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

بابر اعظم نے اس سال ٹیسٹ میں9، ون ڈے میں8 اور ٹی ٹوئنٹی میں 10 ففٹی پلس رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کے کھلاڑی کمار سنگاکارا نے 2014 میں25 جب کہ رکی پونٹنگ نے 2005 میں 24 ففٹی پلس اسکور کیے تھے، بھارت کے سارو گنگولی اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی ایک کیلنڈر سال میں 23، 23 ففٹی پلس اسکور کرچکے ہیں۔

پاکستان

سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا

سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا

اسلام آباد  انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے، جس کی منظوری  وزارتِ قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والے مظاہرین  کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج، بانی سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

24 نومبر کو پرتشدد مظاہرے کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان، انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج، بانی سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف ایک اور  مقدمہ درج

 پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کے احتجاج پر  بانی چیئرمین پی ٹی آئی ، انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کا پہلا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور، علیمہ خان، اعظم سواتی، تیمور مسعود، شہریار ریاض سمیت 300 سے زائد مقامی رہنما اور کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق مظاہرین نے سرکاری موٹر سائیکل اور گاڑی کو نقصان پہنچایا جبکہ ملزمان نے پولیس ڈرائیور کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا، بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد چڑھائی کا منصوبہ دیا۔

مقدمہ نمبر 2594 میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں جبکہ مظاہرین پر سرکاری پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچانے اور مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 45 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر حملے سمیت دیگر الزامات میں 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر اسلام آباد میں احتجاج کے لیے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے قافلے خیبر پختونخوا سے وزیراعلیٰ امین علی امین گنڈا پور کی قیادت میں روانہ ہوئے تھے۔

خیبر پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہوتے وقت مظاہرین اور پولیس میں تصادم بھی ہوا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیلا روس کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے،اہم ملاقاتیں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شیڈول

بیلاروس کا وفد68 افراد پر مشتمل ہے، جن میں وزیر خارجہ سمیت  8 وزراء اور 43 کاروباری افراد شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلا روس کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے،اہم ملاقاتیں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شیڈول

بیلا روس کے صد ر الیگزینڈر لوکا شینکو آج پاکستان پہنچیں گے، بیلا روس کے صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوں گی۔
جبکہ بیلاروس کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا  ہے، بیلاروس کا وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا،  جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نےاسلام آباد میں ان کا پر تپاک استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان بھی موجود تھے۔
بیلاروس کا وفد68 افراد پر مشتمل ہے، جن میں وزیر خارجہ سمیت  8 وزراء اور 43 کاروباری افراد شامل ہیں۔
وفد کے  دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارتی  روڈ میپ پر دستخط کیے جائیں گے،جبکہ  فریقین میں مختلف شعبوں میں 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے جن میں زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادویات سازی شامل ہیں۔
جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان  مشترکہ طور پر الیکٹرک بسوں کی پیداوار کے منصوبے کوبھی  حتمی شکل دینے پر بھی غور ہو گا، اس  کے علاوہ زرعی مشینری اور ٹریکٹرز کی تیاری کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی و دفاعی تعاون، خطے و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll