جی این این سوشل

جرم

پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے چار زخمی

لکی مروت:پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے چار زخمی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے چار زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لکی مروت کے تھانا برگئی پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانابرگئی پر دستی بم او راکٹ لانچر سے دو اطراف سے حملہ کیا، اس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے، شہید اہلکاروں میں کانسٹیبل ابراہیم، عمران، خیرالرحمان اور سبز علی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے کے بعد فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان

حکومت کا پولیس اہلکارکے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان

جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی، جنہوں نے لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا پولیس اہلکارکے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس کانسیٹبل کے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

نمازجنازہ میں وزیرداخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس اور عسکری افسران سمیت مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ وزیراعظم نے بھی مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی مذمت کی۔

نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل مبشر فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوئے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی فیملی سے وعدہ ہے ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی، جنہوں نے لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے، گولی کا جواب گولی سے دینا بہت آسان تھا، احتجاج کی کال دینے والے شہادت کے ذمہ دار ہیں، اسلام آباد پولیس کےدوجوانوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ پولیس اہلکاروں پرگولیاں چلائی گئیں، سب پرایف آئی آردرج کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ہکلہ انٹرچینج کے قریب مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا، 46 سالہ مبشر کے 2 بیٹیوں سمیت 3 بچے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس  آمد ، گارڈ آف آنر پیش

بیلا روس کے صدر نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس  آمد ، گارڈ آف آنر پیش

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیر اعظم ہاؤس پہنچے،جہاں ان کا  وزیر اعظم شہباز شریف  کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا  اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے پرجوش انداز میں مصافحہ بھی کیا۔

صدر بیلا روس الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا بعدازاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ نورخان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا، عطاء تارڑ

عوام نے اجتجاج کی سیاست پر ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا،عوام نے اجتجاج کی سیاست پر ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دی ہے اور ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

بیلاروس کے صدر کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے،پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے الیگزینڈر لوکاشنکو کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان اور بیلا روس کے سفارتی تعلقات کو 3 دہائیاں گزر چکی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعاون جاری ہے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ دوست ملک کے صدر کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، یہ بڑا تاریخی دورہ ہے۔ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، مہنگائی بھی کم ہو رہی ہے، زر مبادلہ ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔  مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے گا، بیلاروس پاکستان کو بہت زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، نواز شریف کے دور حکومت میں صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کا دورہ بڑا سود مند رہا تھا۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، اس دورے سے پاکستان معیشت پر بڑے مثبت نتائج مرتب ہوں گے، آج اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ کی تاریخی سطح کو عبور کر چکی ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ملکی معیشت کے بہتر ہونے سے سرمایہ کاری اور ترقی میں اضافہ ہوگا، یہ سارے مثبت نتائج ہیں اور دوست ممالک کی طرف سے کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ دورہ سنگ میل ثابت ہوگا، لوگوں نے انتشار کی سیاست کو مسترد کیا ہے، عوام ترقی اور فلاح و بہبود کی سیاست کے ساتھ ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll