جی این این سوشل

کھیل

کون بنے گا عالمی فٹبال کا حکمراں،عالمی چیمپئن کا سہرا کس کے سر سجے گا ارجنٹینا یا فرانس

دوحہ: کون بنے گا عالمی فٹبال کا حکمراں،عالمی چیمپئن کا سہرا کس کے سر سجے گا ارجنٹینا یا فرانس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کون بنے گا عالمی فٹبال کا حکمراں،عالمی چیمپئن کا سہرا کس کے سر سجے گا ارجنٹینا یا فرانس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کون بنے گا فٹبال کا عالمی چیمپئن؟ میسی کی ارجنٹینا یا ایمباپے کی فرانس؟ جنوبی امریکا یا یورپ ؟ کیا دفاعی چیمپئن فرانس ٹائٹل کا دفاع کر پائے گا؟ یا میسی کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا ہوگا ؟ سب کو  آج کے میچ کا بے چینی سے انتظار ہے۔

قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کا فائنل آج دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے کا آخری موقع ہے تو فرانس کے امباپے بھی دوسری بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ایک کلب سے کھیلنے والے دونوں پلیئرز میں سے کون کامیاب ہوگا؟ فیصلہ آج قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں اسٹار کھلاڑی موجود ہیں، کیلیان ایمباپے اور لیونل میسی، دونوں پلیئرز ورلڈکپ میں اب تک پانچ پانچ گول کرچکے ہیں۔

سات مرتبہ کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی صرف ایک بڑا ٹائٹل ہی ارجنٹینا کو جتوانے میں کامیاب ہوئے، میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوا کر کیریئر کا اختتام یادگار بنانے کا آخری موقع ہے۔

دوسری جانب ایمباپے ہیں جو 2018 ورلڈکپ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھا چکے ہیں، مباپے ورلڈکپ ٹرافی کا کامیابی کے ساتھ دفاع کر کے برازیلین لیجنڈ پیلے کے نقش قدم پر ہیں۔

ایمباپے نے کلب کی سطح پر تو بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اگر ورلڈکپ کی دو ٹرافیاں ان کے کھاتے میں آجائیں تو یہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ یقیناً یہ منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرسکتے ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے شروع ہوگا۔

صحت

لاہور: چلڈرن اسپتال کے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت  کے واقعے پر اےایم ایس معطل

محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے کے الزام پر اے ایم ایس سمیت 5 ملازمین کو معطل کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: چلڈرن اسپتال کے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت  کے واقعے پر اےایم ایس معطل

لاہورچلڈرن اسپتال کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے معاملے پر محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے کے الزام پر اے ایم ایس سمیت 5 ملازمین کو معطل کردیا۔

صوبائی محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈاکٹر نسیم بیگ، سب انجینئر فرقان جاوید، سینٹری سپروائزرفیصل عطا اور 2 سیور مین وارث مسیح اور موٹیس مسیح شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل  چونیاں ضلع قصور کا رہائشی ساڑھے 3 سالہ باسم چلڈرن اسپتال میں ایڈمن آفس کے ساتھ واقع پارک میں کھیلتے ہوئےکھلے مین ہول میں گِر کرجاں بحق ہو گیا تھا، والدین بچے کو چیک اپ کیلئے اسپتال لائے تھے، واقعے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے سخت ایکشن لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر کے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس  آمد ، گارڈ آف آنر پیش

بیلا روس کے صدر نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس  آمد ، گارڈ آف آنر پیش

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیر اعظم ہاؤس پہنچے،جہاں ان کا  وزیر اعظم شہباز شریف  کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا  اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے پرجوش انداز میں مصافحہ بھی کیا۔

صدر بیلا روس الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا بعدازاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ نورخان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

صائم ایوب کی شاندار سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صائم ایوب کی شاندار سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو با آسانی دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

بلاوائیو میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہر اکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنا کوئی وکٹ گنوائے ہدف پورا کر لیا۔

پاکستان کی طرف سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی انہوں نے62 بالز  پر 113رنز بنائے،انہوں نے اپنی اننگز میں 17 چوکے اور تین  چھکے بھی لگائے،جبکہ عبد اللہ شفیق 32رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل  زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور  پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا تھا، میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے تین اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ ایک بیٹر رن آؤٹ ہوا۔

واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کرکےتین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll