پاکستان
دولہا کی گاڑی کو ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، 3افراد جاں بحق 8 زخمی
خوشاب:دولہا کی گاڑی کو ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، 3افراد جاں بحق 8 زخمی ہیں۔
سرگودھا روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور وین میں تصادم کے نتیجے میں دولہا سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثہ سرگودھا روڈ پر پیٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی اوروین میں تصادم کے نتیجے میں دولہا اور اس کی سالی سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد کیری ڈبہ وین میں سوار ہو کر خوشاب سے دولہا دلہن سمیت منڈی بہاؤالدین جا رہے تھے۔
ریسکیوٹیم نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پاکستان
جسٹس جمال مندو خیل کی تلورشکار سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت
دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کے خلاف کیس سن چکا ہوں
سپریم کورٹ کا تلور کے شکار کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا، جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔
سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے تلور کے شکار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین نے کی سربراہی میں ہوئی۔
دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کے خلاف کیس سن چکا ہوں۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ تلور کےشکار کا تصور مارخور کے آفیشل شکار کی طرح ہے، مارخور کے شکار کو ٹرافی ہنٹنگ کا نام دیا گیا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تلور کے شکار اور آئیبیکس ٹرافی ہنٹنگ میں فرق ہے، جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ یہ تلور تو ہجرت کرنے والے پرندے ہوتے ہیں۔
پاکستان
بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کامنصوبہ لیکر آئیں ہیں، ریاست تحمل کامظاہرہ کررہی، عطا تارڑ
بشریٰ بی بی لاشیں گرانےکا منصوبہ لیکر آئیں ہیں، کیونکہ خون خرابے کے بغیر ان لوگوں کا گزارہ ہی نہیں ہے،عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ریاست تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے مگر بشریٰ بی بی لاشیں گرانےکا منصوبہ لیکر آئیں ہیں، کیونکہ خون خرابے کے بغیر ان لوگوں کا گزارہ ہی نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نےدوسروں کے بچوں کو سامنے رکھا ہوا ہے جبکہ ان کے اپنے بچے باہر ہیں،ان کا منصوبہ خون خرابہ کرنے کا ہے، یہ لوگ ایک دفعہ پھر 9 مئی دہرانا چاہتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں مگر ریاست تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مظاہرین کو آگے نہیں بڑھنے دے گی،پنجاب ، سندھ اوربلوچستان سے کوئی باہر نہیں نکلا، کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کا نظریہ ملک دشمن ہے،ہم نے جومظاہرین پکڑے ہیں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ہمیں پیسے دے کر لایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بیلاروس کے صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کے شہدا کا جو خون بہایا گیا وہ ہم کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ واحد جماعت ہے جس کے احتجاج میں افغانی شامل ہوتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کوئی سانحہ ہو اور بعد میں اس کا فائدہ اٹھایا جائے۔
صحت
لاہور: چلڈرن اسپتال کے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے واقعے پر اےایم ایس معطل
محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے کے الزام پر اے ایم ایس سمیت 5 ملازمین کو معطل کردیا
لاہورچلڈرن اسپتال کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے معاملے پر محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے کے الزام پر اے ایم ایس سمیت 5 ملازمین کو معطل کردیا۔
صوبائی محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈاکٹر نسیم بیگ، سب انجینئر فرقان جاوید، سینٹری سپروائزرفیصل عطا اور 2 سیور مین وارث مسیح اور موٹیس مسیح شامل ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل چونیاں ضلع قصور کا رہائشی ساڑھے 3 سالہ باسم چلڈرن اسپتال میں ایڈمن آفس کے ساتھ واقع پارک میں کھیلتے ہوئےکھلے مین ہول میں گِر کرجاں بحق ہو گیا تھا، والدین بچے کو چیک اپ کیلئے اسپتال لائے تھے، واقعے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے سخت ایکشن لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر کے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
علاقائی 22 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
کھیل ایک دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
کھیل ایک دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی