Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید4 نوجوان شہید

سری نگر : مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں پلوامہ اور شوپیاں میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 10th 2021, 3:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں بھارتی فوجیوں نے مزید 4 نوجوان شہید کردیئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ  میں  سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوان شہیدہوئے  جبکہ شوپیاں کے علاقے جان محلہ میں دو اور نوجوانوں کوشہیدکردیاگیا۔اس سے قبل جمعرات کی رات فوجیوں نے جان محلہ کے علاقے میں تین نوجوانوں کو شہید کیاتھا۔جس کے بعد  کل سے آج تک  شہید نوجوانوں کی تعداد 7  ہوگئی ہے ۔ 

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں   ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ،  کئی دہائیوں سے بھارت  مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو دبانے   کی کوشش کر رہا ہے اور گزشتہ سال 200 سے زائد  افراد کو شہید کیا گیا ہے۔جبکہ ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔

 5اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یکم نومبر سے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے   کے خاتمے سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں خصوصی درجہ حاصل ہے جس کے تحت صرف کشمیری ہی وادی میں جائیداد خریدنے اور ورثے میں منتقل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

Advertisement
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 20 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 21 گھنٹے قبل
کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات

  • 4 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

  • 2 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا

جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا

  • ایک گھنٹہ قبل
بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 18 گھنٹے قبل
ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج

  • 3 گھنٹے قبل
ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  • 18 گھنٹے قبل
فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ

  • 4 گھنٹے قبل
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • 20 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement