جی این این سوشل

دنیا

ماسکو میں ریکارڈ برفباری ، نظام زندگی مفلوج

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں ریکارڈ برف باری کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ماسکو میں ریکارڈ برفباری ، نظام زندگی  مفلوج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 خبررساں ادارے کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ، تاہم بچوں سمیت بعض افراد اس سرد موسم سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔

برف باری کی وجہ سے ماسکو پر برف کی سفید چادر تن گئی ہے جبکہ جگہ جگہ برف کے اونچے ٹیلے بن گئے ہیں۔

شدید برف باری کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا ہے جبکہ پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں جبکہ ماسکو انتظامیہ نے سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لیے 12 ہزار 500گاڑیاں تعینات کی ہیں۔

روسی محکمہ موسمیات کے مطابق ماسکو میں اتنی شدید برف باری آخری مرتبہ 1989 اور 1993 میں ہوئی تھی۔

روسی محکمۂ موسمیات نے شام تک برف باری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

 

پاکستان

اٹک میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

حضرو پولیس کی جانب سے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اٹک میں  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت  مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

اٹک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اٹک کی تحصیل حضرو کی پولیس کی جانب سے درج کے گئے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کر کے 78 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ ملزمان مسلح اسلحہ سوٹے ڈنڈے ، غلیل اور پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور ملزمان نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزمان نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت پھیلائی اور ریاست مخالف نعرہ بازی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد

 بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد

پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
مشق میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ذوالفقار جبکہ کورین نیوی کے جنگی جہاز وینگ جییون نے شرکت کی، مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور پیشہ وارانہ روابط کو فروغ دینا ہے ۔

 بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔ 


دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کمبائنڈ ٹاسک فورس کے تحت آپریٹ کر رہے ہیں،دونو ں کا مقصد سمندر میں منشیات کی سمگلنگ اور بحری قزاقی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔



 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب

لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب

 

برطانوی میڈیاکا کہنا ہے کہ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے۔
  ولیم ہیگ 50فیصد سے زیادہ ووٹ لے کر سر فہرست رہے، ولیم ہیگ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں, ولیم ہیگ کنزویٹو پارٹی کے مرکزی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔    

لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں.

خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے,تاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll