پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 اگست کوکیاجائےگا،قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کووزارت خزانہ کوبھجوائےگا،ذارئع


اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 16 اگست سے پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے پہلے 11 دنوں میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71.70 ڈالر سے کم ہوکر 65.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
اسی طرح گزشتہ 11 دنوں میں امریکی خام تیل 5 ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 69.26 ڈالر سے کم ہوکر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
دوسری جانب ایشیائی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔بیجنگ میں آج کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز 52 سینٹ یا 0.78 فیصد کم ہو کر 66.07 ڈالر فی بیرل پر آ گئے۔
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 اگست کوکیاجائےگا،قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) 15 اگست کووزارت خزانہ کوبھجوائےگا۔
خیال رہے کہ ملک میں وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےیاکم کرنےکی مجاز ہے،وزیراعظم کی منظوری کےبعدوزارت خزانہ کی جانب سےنوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 15 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 17 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 19 گھنٹے قبل








