لاہور : چینی سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمد کیے گئے ہیں، 9 سرکاری اور نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔ ان میں علی ترین کے 21، جہانگیر ترین کے 14 اور ان کی اہلیہ آمنہ ترین کا ایک اکاؤنٹ شامل ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اکاؤنٹس جہانگیر ترین گروپس کی مبینہ منی لانڈرنگ، غیر قانونی شیئرز کی خرید و فروخت، فراڈ اور سٹہ مافیا سے تعلق ہونے پر منجمد کیے گئے۔ جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 4 امریکی ڈالرز، دو برطانوی پاؤنڈز اور 30 پاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ان اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی رقم موجود ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین پر منی لانڈرنگ اور فراڈ کے تین مقدمات درج کیے گئے ہیں ، عدالت نے جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین نے 10اپریل تک عبوری ضمانتیں منظور کررکھی ہیں ۔ایف آئی اے نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ اور منی لانڈرنگ پر جہانگیر ترین اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کیا تھا ۔

مٹی کا تیل 3 روپے 15 پیسے مہنگا، نئی قیمت 179.96 روپے فی لیٹر
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا
- 4 گھنٹے قبل

وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
- 3 گھنٹے قبل

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 7 منٹ قبل

ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
- 2 گھنٹے قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کشمور و شکارپور کے کچے علاقے زیر آب
- ایک گھنٹہ قبل

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ و تعلیم کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
- 2 گھنٹے قبل

امت مسلمہ کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 24 منٹ قبل