جرم
بلوچستان میں 4 بم دھماکوں میں 14 افراد زخمی
کوئٹہ صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان میں 4 بم دھماکوں میں 14 افراد زخمی ہو گئے۔
3دھماکے کوئٹہ جبکہ ایک دھماکہ صنعتی شہر حب میں ہوا ،بلوچستان کے علاقےحب میں صدر تھانے کے سامنے دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے اس کے علاوہ کوئٹہ میں سٹلائٹ ٹاون کے علاقے چالو باوڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پولیس پر دستی پھینکا، پولیس ناکے پر دستی بم حملہ میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ میں بھی دستی بم دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے8 افراد زخمی ہو گئے،اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ ہو گیا،حملہ الفیصل چوک کے قریب کیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے،دھماکے میں ایک موٹر سائیکل بھی تباہ ہوا ہے، بم ڈسپوزیبل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے،پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پاکستان
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے،کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات،خضداراورلسبیلہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 0،نوکنڈی11، سبی13،گوادر 18، تربت18، جیونی میں کم سے کم 20ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے ۔
علاقائی
لاہور اورگردونواح کے گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کیلئے خوشخبری
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے
این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن میں ایک اور ہائی پاور آٹوٹرانسفامرنصب، بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مدد ملے گی ۔
این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاوس لاہور (28 نومبر 2024) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہور میں دوسرے 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کو انرجائز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد گرڈ سٹیشن کی بجلی ترسیل کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔
این ٹی ڈی سی کی پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور کی ٹیم نے220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہور میں 160 ایم وی اے 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفارمر (ٹی-2) کی جگہ نیا 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفامر نصب کرنے کا کام مکمل کیا، مذکورہ آٹو ٹرانسفارمر کو کامیابی کے ساتھ انرجائز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ عالمی بینک کی معاونت سے جاری نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پراجیکٹ- 1 کا حصہ تھا۔
منصوبے کی تکمیل سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہورسے بجلی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ہو گا جس سے لاہوراور گردو نواح کے مختلف علاقوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔بجلی کی فراہمی میں بہتری اور ترسیلی نظام میں مسائل کے خاتمے سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔
پاکستان
اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی ، وزیر اعظم
کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی،معاشی طور پر مستحکم ہونگے تو برآمدات بڑھیں گی۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہزاروں مسلح افراد نے عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی،شرپسند مختلف ہتھیاروں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے، اسلام آباد میں جو ہوا اس سے اسٹاک مارکیٹ تاریخی تنزلی کی طرف گئی ، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معاشی سکیورٹی سے ہوتا ہے،افواج پاکستان اور عوام نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا،بدقسمتی سے دہشت گردی کا عفریت پھر سر اٹھا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آہستہ آہستہ درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے،حکومت کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم نے اسٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں معاشی ترقی سست روی کا شکار رہی،معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا، خود وسائل پیدا کرنے ہوں گے،میثاق جمہوریت کے بعد میثاق معیشت کا وقت آگیا ہے، شرپسند عناصر ترقی و استحکام کےلیے حاصل کامیابیوں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے