سال 2023 میں 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی،38 تعطیلات میں 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔کابینہ ڈویژن کا اعلامیہ

کابینہ ڈویژن نے آئندہ سال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سال 2023 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں،
چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔سال 2023 میں 16 عام تعطیلات میں سے دو اتوار کے روز ہوں گی۔
2جنوری، 22 مارچ اور 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی۔مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی۔غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال مین 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023 میں 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔
38 تعطیلات میں 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔ 5 فروری 2023 کو یوم کمشیر، 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان ، یکم مئی 2023 کو یوم مزدور کی عام تطیل ہو گی۔
علاوہ ازیں 22 سے 24 اپریل 2023 عید الطفر کی تین چھٹیاں، 29 اور 30 اور یکم جولائی 2023 کو عید الاضحیٰ کی تین چھٹیاں ہو گی۔14 اگست 2023 کو یوم آزادی، 28 ستمبر 2023 کو عید میلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل ہو گی۔
جبکہ 9 نومبر 2023 کو یومِ اقبال، 25 دسمبر 2023 کو یوم قائداعظم اور کرسمس کی عام تعطیل ہو گی۔26 دسمبر 2023 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 12 گھنٹے قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 دن قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 9 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 6 گھنٹے قبل



