ٹیکنالوجی
40کروڑ ٹوئٹر صارفین کا ڈیٹا چوری،ویب ڈارک پر فروخت
ٹوئٹر چاہے تو ڈیٹا خود خرید کر جرمانوں سے بچ جائے ورنہ اسے بیچ دیا جائے گا، ہیکرز کی دھمکی
موجودہ دور میں کسی بھی اہم ادارے کی ویب سائیٹ یا اہم شخصیات کی ویڈیو اور آڈیو ٹیپس لیک یا پھر ان کے بینک و سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونا اب کوئی بڑی بات نہیں رہی۔
ایسا کوئی ہفتہ نہیں گزرتا جب ہیکرز کسی سرور سے ڈیٹا ڈارک ویب پر بڑا ڈیٹا لیک نہ کر رہے ہوں۔ 23 دسمبر کو ہیکرز نے مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر کے 40 کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا چرا کر ڈارک ویب پر ’فروخت کے لیے‘ ڈال دیا۔
ڈارک ویب پر ہیکرز کے ذریعہ برائے فروخت کے طور پر رکھے گئے ڈیٹا میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی، بالی ووڈ اداکار سلمان خان، بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات سمیت کئی اہم شخصیات کے ای میلز اور موبائل نمبرز شامل ہیں۔
ہیکرز نے ٹوئٹر کی انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے جرمانوں سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ ڈیٹا خود خرید لیں ورنہ انہوں نے پہلے ہی اس ڈیٹا کو فروخت کرنے کی پیش کش کردی ہے۔
ڈیٹا چرانے والے ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ چرایا گیا ڈیٹا 2021 سے 2022 کے درمیان کا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس نے آئی ٹی ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ 2021 میں ٹوئٹر کے سرور میں خرابی آئی تھی، سرور کی درستگی تک ہیکرز نے کام دکھادیا۔
دوسری جانب ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
کھیل
صائم ایوب کی شاندار سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا
تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو با آسانی دس وکٹوں سے شکست دے دی۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہر اکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنا کوئی وکٹ گنوائے ہدف پورا کر لیا۔
پاکستان کی طرف سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی انہوں نے62 بالز پر 113رنز بنائے،انہوں نے اپنی اننگز میں 17 چوکے اور تین چھکے بھی لگائے،جبکہ عبد اللہ شفیق 32رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا تھا، میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے تین اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ ایک بیٹر رن آؤٹ ہوا۔
واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کرکےتین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کی تھی۔
پاکستان
چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کر لیا
اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے 6 دسمبر کو طلب کیے گئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا۔
واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا پہلا اجلاس 5 نومبر کو طلب کیا تھا۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے پہلے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جسٹس امین الدین کی تقرری کی حمایت میں 12 رکنی کمیشن کے 7 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 5 ارکان نے مخالفت کی۔
خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور کمیشن میں شامل اپوزیشن کے ارکان پارلیمان عمر ایوب اور شبلی فراز نے جسٹس امین الدین کی تقرری کی مخالفت کی تھی۔
تفریح
پاکستانی فنکار مجھ سے جلتے ہیں ، چاہت فتح علی خان کا شکوہ
میں نے ڈھائی سالوں میں 48 گانوں کے ٹریک ریلیز کردیے ہیں اور ابھی مزید 5 گانوں کے ٹریک آنے والے ہیں، چاہت فتح علی خان
سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری کے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان ایک ایسا ٹرینڈ ہے جو اپنے عجیب و غریب گانے اور ان کا ری میک بنانے کے حوالے سے مشہور ہوا اور پوری دنیا میں اپنی منفرد انداز کی وجہ سے دنیا میں پہچانے جانے لگا۔
وہ شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب انہوں نے ماضی کے مقبول گانے اکھ لڑی بدو بدی کا منفرد انداز میں ری میک بنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں وائرل ہو گیا اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کرنے لگے۔
اس کے بعد وہ کئی شوز میں بھی نظر آ چکے ہیں اور انٹرویو بھی دے چکے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے سیاست میں حصہ لے کرالیکشن لڑنے کی بھی کوشش کی۔انہوں نے اپنے حال ہی میں دئے گئے بیان میں کہا کہ پاکستانی فنکار ان سے جلتے ہیں، جبکہ بھارتی گلوکار میری تعریفیں کر رہے ہیں۔
مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو بھارت کی مشہور شخصیات کی کرن جوہر اور کرن اوجلا کی جانب سے بھی کافی ردعمل ملا ہے انہوں نے ان کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں کو ان کے بنائے ہوئے ری میک سننے کا مشورہ بھی دیا، مگر وہی بہت سے پاکستانیوں نے شفقت امانت علی اور بشریٰ انصاری جیسے ان کے ری میک کے انداز پر تنقید کی ہے۔
چاہت فتح علی خان نے اپنی حالیہ ایک ویڈیو میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کا موازنہ کرتےہوئے اپنے دل کی بات کہہ ڈالی اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی گلوکار مجھ سے کیوں جلتے ہیں کیونکہ وہ مجھے نیچا سمجھتے ہیں جب کہ ہندوستانی مشہور شخصیات نے میری صلاحیتوں کو سراہا ہے اوروہ میرے ٹیلنٹ کو مانتے بھی ہیں۔
View this post on Instagram
چاہت فتح علی خان نے پاکستانی فنکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خدارا ایسا نہیں کریں، خوش رہیں، حسد نہ کریں اور بس اپنے کام پر رہیں، جیسے میں کام کر رہا ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ڈھائی سالوں میں 48 گانوں کے ٹریک ریلیز کردیے ہیں اور ابھی مزید 5 گانوں کے ٹریک آنے والے ہیں۔
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
کھیل ایک دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
کھیل ایک دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا