اقوام متحدہ نےکہا ہے کہ رواں سال کے دوران دنیا بھر میں تنازعات، تشدد، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دیگر چیلنجز کے باعث 10کروڑ افراد بے گھر ہو ئے۔


اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ تعداد گزشتہ سال9 کروڑ تھی جو رواں سال کے دوران بڑھ کر 10کروڑ تک پہنچ گئی، ہجرت کی وجہ یوکرین، ایتھوپیا، برکینا فاسو، شام اور میانمار سمیت دنیا کے بہت سے حصوں میں تشدد کے پھیلنے یا طویل تنازعات رہی ۔
یمن میں حکومت کے حامیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان جھگڑوں کے باعث 4.3 ملین سے زائد افراد نے نقل مکانی کی۔ملک میں آئی او ایم مشن کی سربراہ کرسٹا روٹینسٹائنر نے کہاکہ یمن میں تارکین وطن کے لیے بھی صورت حال بدتر ہوتی جا رہی ہے خاص طور پر خواتین جو سنگین حالات میں زندگی گزار رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن کی سنگین صورتحال کے باوجود یہ ملک قرن افریقہ کے ممالک سے نکلنے والے تارکین وطن کے لیے ایک منزل اور راہداری کا مقام بنا ہوا ہے۔
مئی میں اقوام متحدہ کے ہجرت کے ادارےآئی او ایم اور یورپی یونین کے ہیومینٹیرین ایڈ ونگ (ای سی ایچ او) نے اعلان کیا کہ وہ تنازعات سے بے گھر ہونے والے3 لاکھ25 ہزار سے زیادہ افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں۔
جولائی میں اردن کے دارالحکومت عمان میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے ڈومینک بارٹش نے کہا کہ مجموعی طور پر اردن نے شام کے 6 لاکھ 75 ہزار رجسٹرڈ مہاجرین کی میزبانی کی اور ان میں سے زیادہ تر اس کے قصبوں اور دیہاتوں میں مقامی کمیونٹیز میں رہتے ہیں، صرف 17 فیصدزاتاری اور ازراق میں 2 اہم پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں اور اس اس وقت ان کی گھروں کو واپسی کے امید افزا امکانات نظر نہیں آتے ۔ میانمار سے تقریبا 10 لاکھ افراد بنگلہ دیش کے شہر کاکس بازار کے کیمپ میں رہنے پر مجبور ہیں ۔
مئی میں بچوں سمیت ایک درجن سے زائد تارکین وطن مبینہ طور پر میانمار کے ساحل پر سمندر میں ہلاک ہوئے تواقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی ایشیا اور بحرالکاہل کی ڈائریکٹر اندریکا رتواٹے نے کہا کہ اس سانحے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں اب بھی روہنگیا کی جانب سے مایوسی کا احساس کیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے اعداد و شمارکے مطابق روس ۔یوکرین جنگ کے باعث دسمبر تک7.8 ملین سے زیادہ یوکرینی مہاجرین نے یورپ کا رخ کیا۔
ایتھوپیا کے علاقہ ٹیگرے میں مسلح تصادم کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہو ئے ۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نےاگست تک ایتھوپیا میں پناہ کے متلاشی 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد کی مدد کے لیے فنڈز کی فوری اپیل کی ، اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا کہ جب تک انہیں فنڈز نہیں ملتے، بہت سے پناہ گزینوں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہوگا۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 15 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 17 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 14 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 10 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago






