جی این این سوشل

پاکستان

ابھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ، حکومت کے پیچھے بیٹھے لوگوں کا الیکشن کے لیے راضی ہونا ضروری ہے:عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہےکہ انہیں ابھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ، حکومت سے زیادہ پیچھے بیٹھے لوگوں کا الیکشن کے لیے راضی ہونا ضروری ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ابھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ، حکومت  کے پیچھے بیٹھے لوگوں کا الیکشن کے لیے راضی ہونا ضروری ہے:عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، آئندہ عام انتخابات میں پولیٹیکل انجینیئرنگ کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے، مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، پی ڈی ایم صرف ڈرائنگ روم کی جماعت بن کر رہ گئی ہے، جنرل (ر) باجوہ نے اس ملک پر بڑا ظلم کیا،ہم ڈیفالٹ کے قریب کھڑے ہیں، جنرل (ر) باجوہ سے ہماری حکومت کے اچھے ورکنگ ریلیشن رہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ کے نزدیک سیاست دانوں کی کرپشن بے معنی تھی، نیب قوانین میں ترمیم کرکے 11سو ارب روپےکی کرپشن کےکیسز ختم کیےگئے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مفادات بیرون ملک ہیں، دونوں خاندانوں کے مفادات پاکستان سے نہیں تو ان سے میثاق معیشت کیسے کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں 5 فیصد ڈیفالٹ کا خطرہ تھا جو اب 90 فیصد ہو چکا ہے،ملک پر قبضہ گروپ کا راج اور جنگل کا قانون ہے، قانون کی حکمرانی قائم کیے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

تجارت

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

معیشت کے استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ناگزیر ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اب پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا۔

پاکستان سعودی سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی اصلاحات حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے، معیشت کے استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ناگزیر ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر ملک کو لیڈ کرنے کے لیے آگے بڑھے۔ وزرا اور بیورو کریسی کو پیچھے بیٹھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں کامیاب ہو رہی ہیں، جس سے معاشی استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ گزشتہ 10 برس سے ملکی کرنسی مستحکم ہوئی ہے اور رمبادلہ کے ذخائر بھی بتدریج بڑھ رہے ہیں۔ حکومت توانائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔ برآمدات میں اضافہ کرنا بہت ضروری ہے، حکومت کا کام پالیسی فرم ورک بنانا ہے۔

محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت مسلسل کوشاں ہے۔ اب وقت آ پہنچا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر فرنٹ سیٹ سنبھالے، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کے لیے وزارت خزانہ کی خدمات حاضر ہیں۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ٹیکس بیس کو مزید بڑھانا ہوگا، حکومت معاشی اصلاحات کے بعد ترجیحی طور پر توانائی کے شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہے اور اس کا تیسرا حصہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کا ہے۔ بزنس کرنا حکومت کا کام نہیں ہے، نجکاری کا ایجنڈآئندہ ماہ کے آخر یا جولائی تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جا رہے ہیں اور ہم پرعزم ہیں کہ یہ پاکستان کے لیے آخری پروگرام ہو۔ اس کےلیے سب سے پہلے برآمدات میں اضافہ اور غیر ملکی برا ہ راست سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ اس کے لیے نجی شعبے اور سرمایہ کاروں کو ہمارے ساتھ چلنا ہوگا۔ اگر ہم اس میں کامیاب ہو گئے تو ہمیں کسی دوسرے فنڈ پروگرام میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ممبئی میں افغان قونصل جنرل ذ کیہ وردک 25 کلو سونا سمگل کرنے کے الزام کے بعد مستعفیٰ

بھارتی میڈیا کے مطابق وردک اور ان کے بیٹے کو مالیاتی انٹیلی جنس حکام نے گزشتہ ماہ دبئی سے آمد پر ممبئی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ممبئی میں افغان قونصل جنرل ذ کیہ وردک  25 کلو سونا سمگل کرنے کے الزام کے بعد مستعفیٰ
ممبئی: ذ کیہ وردک ممبئی میں افغان قونصل جنرل نے اتوار کو سونے کی اسمگلنگ کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، میڈیا ذرائع کی رپورٹ وردک نے اپنے آفیشل چینل کے ذریعے اپنے استعفیٰ کی تصدیق بھی  کی،  5 مئی 2024 کو انہوں نے اپنے عہدے  سے استعفی دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔
 
بھارتی میڈیا کے مطابق وردک اور ان کے بیٹے کو مالیاتی انٹیلی جنس حکام نے گزشتہ ماہ دبئی سے آمد پر ممبئی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔ ان کے قبضے سے 25 کلو گرام سونا برآمد ہوا، جس کی مالیت تقریباً 1.9 ملین ڈالر ہے۔  وردک نے سفارتی استثنیٰ سے فائدہ اٹھایا اور اسے گرفتار نہیں کیا گیا،  تاہم ان سے برآمد کیا گیا سونا ضبط کر لیا گیا۔

وردک کے استعفیٰ کے ساتھ ہی ہزاروں افغان شہری جن میں طلباء اور تاجر بھی شامل ہیں، جو  ہندوستان میں قونصلر نمائندگی حاصل نہیں کرسکے۔

اگست 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد زیادہ تر ممالک نے اپنے سفیروں  کو افغانستان سے نکال لیا تھا ۔ تاہم چند سفارت خانے، جن میں پاکستان، چین اور روس شامل ہیں وہ افغانستان کے ساتھ  کام کر رہے ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے نامزدکردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف  نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔

پہلے شیر افضل مروت پھر صاحبزادہ حامد رضا جبکہ اب پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے جھنگ سے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے نامزدکردیا، جس کے لئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو تحریری طور پر بھی آگاہ کریں گے۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کا معاملہ قائد حزب اختلاف  شبلی فراز کو طے کرنے کی ہدایت کی تھی ، سینیٹر شبلی فراز نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا تھا ، جس کے بعد پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں کثرت رائے سے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا گیا ۔ 

سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کسی بھی کمیٹی چیئرمین شپ سے معذرت کرلی تھی جبکہ وہ پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام تجویز کرنے والوں میں شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll