پاکستان
استعفوں پر مشاورت ، عمران خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو طلب کرلیا
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر مشاورت کےلیے پارٹی کی مرکزی قیادت کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کل بروز جمعرات کو زمان پارک میں پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سمیت اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی اہم مشاورت ہوگی ، کل کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔
پاکستان
اوپن یونیورسٹی میں تحقیق پر مبنی مصنوعات، ماڈلز/ پوسٹرزکی نمائش
یونیوسٹی کا مقصدنئی نسل کو انٹرپرینیورشپ کی جانب راغب کرناہے

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے طلبہ کوکاروباری آئیڈیازکو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے ا کیڈمک سپورٹ فراہم کر رہی ہے تاکہ ان کے کاروباری تصور کو پروان چڑھایا جاسکے۔
اس حوالے سے شعبہ کیمسٹر ی کے زیر اہتمام گذشتہ روز بی ایس کے طلبہ کی تیار کردہ مصنوعات، ماڈلز/پوسٹرز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 71طلبا و طالبات نے حصہ لیا، نمائش میں 30پراجیکٹس رکھے گئے۔
تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ کیمسٹر ی کی چیئرپرسن ڈاکٹر عظمیٰ یونس نے کہا کہ یونیوسٹی کا مقصدنئی نسل کو انٹرپرینیورشپ کی جانب راغب کرناہے تاکہ وہ والدین کا سہارا بنیں اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردا ر ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی کے حوالے سے جاری تقریبات کے سلسلے کی کڑی تھی۔
نمائش کے انعقاد میں سپورٹ فراہم کرنے پر ڈاکٹر عظمیٰ یونس نے فیکلٹی آف سائنسز کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد اور وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ آئندہ سال یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی ہے، وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں اس جشن کو بھرپور انداز سے منانے کے لئے یونیورسٹی میں علمی تقریبات عروج پر ہیں۔
کھیل
نیوزی لینڈ ویمنز نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمنز کو 6 رنز سے شکست دیدی
گرین شرٹس نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا

کوئنز ٹاؤن: نیوزی لینڈ ویمنز نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمنز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
خراب موسم کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا ۔ پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 137 رنز بنائے، نیوزی لینڈ ویمنز نے 15 اوورز میں 2 وکٹوں پر 101 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ ختم کر دیا گیا۔
اس طرح تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی یہ سیریز پاکستان ویمنز نے 1-2 سے اپنے نام کی ہے ۔ گرین شرٹس نے پہلا میچ 7 وکٹوں اور دوسرا میچ 10 رنز سے جیت کر نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔
گزشتہ روز جان ڈیوس اوول میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان ویمنز چار تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ، شوال ذوالفقار، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ اور نجیہہ علوی کی جگہ سدرہ امین، صدف شمس، وحیدہ اختر اور نتالیہ پرویز کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
کپتان ندا ڈار کا یہ 141واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ تھا ، اس طرح وہ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے والی کھلاڑی بن گئیں، پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے ، منیبہ علی اور سدرہ امین نے 64 رنز کا آغاز فراہم کیا، سدرہ امین نے چار چوکوں کی مدد سے 43 اور منیبہ علی نے دو چوکوں کی مدد سے 27 رنز اسکور کیے تاہم ان دونوں کے بعد دیگر بیٹرز مجموعی سکور میں 73 رنز کا اضافہ کر پائیں، ندا ڈار نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 اور فاطمہ ثناء نے دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔
تجارت
ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں معمولی اضافہ
گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1190 روپے ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد: ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 7 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1276 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1271 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1190 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.28 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1250، راولپنڈی 1223، گجرانوالہ 1280، سیالکوٹ 1280، لاہور 1370، فیصل آباد 1285، سرگودھا 1280، ملتان 1290، بہاولپور 1333، پشاور 1234 اور بنوں میں 1210 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1157، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1210 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان چاہے تو فلسطین میں جنگ بندی ہو سکتی ہے ،اسماعیل ہانیہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کردیا
-
جرم 2 دن پہلے
امریکا، نیواڈا یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ، حملہ آور بھی مارا گیا
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی سینیٹ میں بائیڈن انتظامیہ کی درخواست مسترد
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی کمی