پاکستان
سرد موسم ، پنجاب بھرکے سرکاری کالجزکی چھٹیوں میں اضافہ
لاہور : پنجاب بھر میں سرکاری کالجز کی موسم سرما کی چھٹیوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اضافی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن سیکرٹری ہائرایجوکیشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام ترنجی وسرکاری کالجز 8 جنوری کوکھلیں گے جبکہ کالجزمیں تمام ترامتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ کا اعلان موسم میں مزید سرد ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔
اس سے قبل صوبہ بھر میں سرکاری و نجی کالجز 24 سے 31 دسمبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔
دنیا
وینزویلا کی شام کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت
امن کی سفارت کاری ہی انسانیت کا واحد راستہ ہے

کراکس: وینزویلا نے شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کی ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کےمطابق وینزویلا کی وزارت خارجہ نےبیان میں اسرائیلی کارروائی کومشرق وسطیٰ میں سیاسی اور فوجی کشیدگی پیدا کرنے سے تعبیر کیا۔بیان میں کہا گیا کہ امن کی سفارت کاری ہی انسانیت کا واحد راستہ ہے۔
وینزویلا نے اسرائیل فلسطین تناعہ کے دو ریاستی حل اور آزاد فلسطینی ریاست کی ضمانت سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی حمایت میں اپنے موقف کا اعادہ کیا۔
تجارت
فیصل آباد چیمبر کا ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے نادرا اور ایف بی آر کی مشترکہ کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم
اس وقت بھی فیسکو کے کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا سے ان افراد کی بآسانی نشاندہی کی جاسکتی ہے

فیصل آباد: فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے نادرا اور ایف بی آر کی مشترکہ کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے اورکہا ہے کہ اس میں بجلی کی متعلقہ تقسیم کار کمپنیوں کو بھی شامل کیا جائے اور گھریلو کے علاوہ دیگر کمرشل اور صنعتی کنکشن لینے والوں کیلئے متعلقہ چیمبر کی ممبرشپ لینے کی لازمی شرط عائد کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح نیا کاروبار شروع کرنے والے یا صنعت لگانے والے لازمی طور پر ٹیکس نیٹ میں آئیں گے اور اس کے بغیر ان کو کنکشن دیا ہی نہ جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی فیسکو کے کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا سے ان افراد کی بآسانی نشاندہی کی جاسکتی ہے جو کاروبار کر رہے ہیں مگر وہ ٹیکس نیٹ کا حصہ نہیں۔
انہوں نے بعض طبقوں کے ان خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی کم سے کم آمدنی والا شخص کاروبار سے مقررہ حد سے زیادہ کما رہا ہے تو اسے ٹیکس دینا پڑے گا جبکہ باقی نل کی فائل داخل کر سکتے ہیں اس طرح معیشت کو بھی دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی۔
پاکستان
عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، وکیل سلمان صفدر
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وکیل نے دلائل میں کہا ہے کہ عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، اگر جج زیبا چوہدری کیس چلانا چاہتی تو عدالت میں موجود ہوتیں۔کوئی لائحہ عمل دیں کہ عدالت نے کیا کرنا ہے، میں بحث کرکے چلا جاتا ہوں، ہوتا کچھ نہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج محمد مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ کوئی لائحہ عمل دیں عدالت نے کیا کرنا ہے۔ میں بحث کر کے چلا جاتا ہوں ہوتا کچھ نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے دلائل دیں اس معاملے کو ہم دیکھ لیتے ہیں۔
سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ مجھ پر ایک احسان کریں جو کیس نہیں بنتا اس میں نہیں رہنا چاہیے، جب عدالت میں بحث شروع ہوئی تو پراسیکوشن نے مزید جرم شامل کر لئے، اسلام آباد ہائی کی جانب سے دہشت گردی کے دفعات ختم کردئیے گئے تھے، چئیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو دھمکایا.
چئیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ شرم کرو ڈی آئی جی تمہیں نہیں چھوڑنا، تم پر کیس کرنا ہے، خاتون جج کو کہا کہ آپ کے اوپر ایکشن لیں گے، لیکن اس کے محرکات کیا تھے وہ دیکھنا بھی ضروری ہے، کیا یہ کیس چل سکتا ہے یا نہیں؟ یہ عدالت نے دیکھنا ہے۔
وکیل نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اسلام آباد میں چالیس سے زیادہ کیسز ہیں، پی پی سی کا کوئی جرم نہیں جس کا الزام چئیرمین پی ٹی آئی پر نہیں، کمپلینٹ کا کردار ایک حد تک رہنا تھا درخواست گزار کبھی عدالت پیش نہیں ہوا نہ آج موجود ہے، درخواست گزار کی جانب سے استعمال کئے گئے الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ چئیرمن پی ٹی آئی نے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کر لئے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔
-
تفریح 7 گھنٹے پہلے
عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل
-
پاکستان ایک دن پہلے
بلاول بھٹو زرداری کی شادی انتخابات سے پہلے ہو گی یا بعد میں فیصلہ جلد متوقع
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے قیمت میں کمی، عالمی مارکیٹ میں اضافہ
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت شروع
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم بن گئے
-
دنیا ایک دن پہلے
غزہ میں گیس سلنڈر حاصل کرنے والے شہریوں کی دو کلومیٹر طویل قطاریں
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان 2 دن پہلے
ایل ایم ون منصوبے کی تکمیل سے آمدورفت کےاخراجات میں کمی آئی گی ،ڈائریکٹر پلاننگ ڈویژن