جی این این سوشل

تجارت

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ،ڈالر مزید مہنگا

ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ،ڈالر مزید مہنگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 4 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرامریکی ڈالرکا بھاؤ 226 روپے 41 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 226 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 235 روپے 50 پیسے برقرار ہے۔

دنیا

اسرائیلی فضائی جارحیت جاری مزید 66 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کیا جب کہ اس خاندان میں صرف ایک کم سن  بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی   فضائی جارحیت جاری  مزید 66 فلسطینی شہید

اسرائیلی صیہونی فوج کے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملے جاری ،24گھنٹوں میں 66فلسطینی شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں میں 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  27 افراد شہید ہوگئے ،  صیہونی فوج نے رفح میں 3 جب کہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کیا جب کہ اس خاندان میں صرف ایک کم سن  بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تھی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی شہید ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی کا پاکستان سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور جدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی کا پاکستان سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے پیر کو یہاں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شازہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔

ایک نیوز ریلیز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور جدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، واضح رہے کہ اجلاس میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ڈی جی انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی نے بھی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، چار دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ قاری واجدعرف قاری بریال اورساتھی سرغنہ رازق شامل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی  کارروائی  ، چار دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسزنےدہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کےدوران سیکیورٹی فورسزاوردہشتگروں کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا۔ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کےنتیجےمیں4دہشتگردہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ قاری واجدعرف قاری بریال اورساتھی سرغنہ رازق شامل تھے۔  فورسزنے اپنی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کاٹھکانہ بھی تباہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنےدہشتگردوں سےبرآمداسلحہ اوربارودی موادقبضےمیں لےلیا، مقامی آبادی کی جانب سے سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کاخیرمقدم کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll