جی این این سوشل

جرم

معروف اداکارہ کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا

جھارکنڈ کی اداکارہ ریا کماری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا ، افسوسناک واقعہ ویسٹ بنگال کے ضلع ہاوڑہ میں پیش آیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف اداکارہ کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ اداکارہ ریا کماری ، ان کے فلم پروڈیوسر شوہر پراکاش کماراور دوسالہ بیٹی اپنی گاڑی پر نیشنل ہائی وے نمبر 16 پر سفر کرتے ہوئے کلکتہ جارہے تھے ، صبح چھ بجے کے قریب کمار نے مہیشریکھا کے علاقے میں سٹاپ کیا ، اس دوران تین افراد نے اداکارہ سے قیمتی سامان لوٹنے کیلئے حملہ کیا ۔

اسی دوران اداکارہ نے اپنے شوہر کو بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے ریا کماری پر گولی چلا دی جس سے ان کی موت ہو گئی، چوری کی واردات کرنے والے ملزمان واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،کمار نے فوری اپنی اہلیہ کو گاڑی میںلٹایا اور تین کلومیٹر تک مدد ڈھونڈتا رہا ، پھر اسے کچھ لوگ نظر آئے اور انہیں واقعہ سے متعلق بتایا ، ان لوگوں نے کمار کو ایس سی سی میڈیکل کالج لے جانے میں مدد کی لیکن ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے کماری کو مردہ قرار دیدیا۔

پولیس کا کہناہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ خاتون کے شوہر سے بھی سوال و جوابات کئے جارہے ہیں، ابھی بیٹی کی عمر بہت کم ہے اور ہم ان سے بھی بعد میں بات کرنے کی کوشش کریں گے ، ہم ان لوگوں سے بھی بات چیت کر رہے ہیں جنہوں نے ہسپتال لے جانے میں مدد دی ،پولیس نے فرانزک کیلئے گاڑی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔

علاقائی

کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار

گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار

پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے7 کارندوں کو  اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 550 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 16 عدد موبائل فونز، 2700 گرام تنزانیہ، 1280 گرام آئس، 4 عدد وائی فائی ڈیوائسز، ایک عدد موٹر سائیکل اور نقد ی بھی بر آمد کر لی گئی۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور پولیس کو مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈا، نعیم ڈاڈا، کمال اور کاشف سندھی گروپس سے ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آ باد : حکومت نے ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی

گولڑا موڑجی ٹی روڈ، چھبیس چونگی، نیومارگلہ روڈ ون الیون کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ایران ایوینو کو ڈی 12 کے مقام سے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آ باد : حکومت نے ہائیکورٹ کے احکامات پر  عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سےغیرقانونی احتجاج اوردھرنے کی اجازت نہ دینے کے احکامات پروفاقی حکومت نے عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی۔ 

پی ٹی آئی کے کل کے احتجاج کے پیشِ نظر فیض آباد پل سے اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے آج بند کر دیے گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والا راستہ جزوی بند کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اورلاہورمیں موٹرویزکے تمام انٹری پوائنٹس بھی بند ہیں، لاہور سے اسلام آباد جانے والے راستے ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو انٹرچینج، سگیاں پل اور شاہدرہ چوک بھی بند ہیں، رنگ روڈ کو بھی 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں داخلے کے لیے ایکسپریس وے کھنہ پل کے مقام پردونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

گولڑا موڑجی ٹی روڈ، چھبیس چونگی، نیومارگلہ روڈ ون الیون کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ایران ایوینو کو ڈی 12 کے مقام سے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کا  24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کیلئے پارٹی رہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں جبکہ بانی  پی ٹی آئی  نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔

واضح  رہے کہ  بانی پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے  بانی پی  ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll