پاکستان
دہشتگردی کیخلاف آہنی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آہنی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرم کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پر پاک آرمی کو خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے شہدا صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان، سپاہی عبدالرحمان کو شجاعت و بہادری پر سلام پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آہنی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے، پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائیں اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں ، وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
پاکستان
شیر افضل مروت کو اسلام آبادپولیس نے گرفتار کر لیا
ذرائع کے مزاحمت پر شیر افضل مروت کے سیکیورٹی گارڈ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا
شیر افضل مروت کو اسلام آبادپولیس نے گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اس اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو پارلیمنت سے باہر سے گرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو کل جلسے میں کی جانے والی قانونی خلاف ورزیوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ان قانونی خلاف ورزیوں میں شامل ہیں، روٹ کی خلاف ورزی، کمٹمنٹ کی خلاف ورزی، اسلام آباد پولیس پر حملہ، اوقات کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر شامل ہیں ۔
یا د رہے کہ مزاحمت پر شیر افضل مروت کے سیکیورٹی گارڈ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ۔
پاکستان
5 سال میں 3200 ارب کے ریکارڈ منصوبے مکمل، وزیر منصوبہ بندی
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج 6 سال بعد ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے ہے، 2013 میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 340 ارب روپے تھا
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبوں کی بنیاد پر پی اسی ڈی پی تقسیم نہیں ہوتی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی وفاق کے دائرہ کار کے مطابق تقسیم ہوتی ہے، پہلے صوبوں کو 40 اور وفاق کو 60 فیصد حصہ ملتا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج 6 سال بعد ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے ہے، 2013 میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 340 ارب روپے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب صوبوں کو 58 اور وفاق کو 42 فیصد حصہ ملتا ہے، 2018 سے 2022 تک پی ایس ڈی پی میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 5 سال بعد ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے کر دیا تھا، ہمارے 5 سال میں 3200 ارب کے ریکارڈ منصوبے مکمل ہوئے۔
تفریح
معروف ماڈل و اداکارہ ثناء نواز ن کو کئی ہفتوں سے دھمکی آمیز کالز موصول
ذکورہ دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے قبل ان کے سابق شوہر اور سسر نے دھمکیاں دی تھیں ، اداکارہ
معروف ماڈل و اداکارہ ثناء نواز نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی ہفتوں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں جب کہ دو بار ان کی گاڑی کا پیچھا بھی کیا گیا اور اس میں ان کے سابق شوہر کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے۔
اپنے پیغام میں ثناء نواز نے خود کو ملنے والی دھمکیوں اور ہراسانی سے متعلق بتایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دھمکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کریں گی۔اداکارہ کے مطابق ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے اور انہیں اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کئی سال سے شوبز سے وابستہ ہیں اور متعدد افراد جانتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کچھ عرصے سے عجیب سے چیزیں ہو رہی ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں عجیب عجیب دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں، جس وجہ سے وہ پریشان ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ مذکورہ معاملے کو کس طرح سلجھائیں۔ جس وجہ سے انہیں زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔
ثناء نواز نے بتایا کہ مذکورہ دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے قبل انہیں ان کے سابق شوہر اور سابق سسر نے دھمکیاں دی تھیں اور ان پر دبائو ڈالا تھا۔ انہیں لگتا ہے کہ یقینا انہیں دھمکیاں دینے کے پیچھے ان کے سابق شوہر اور سابق سسر کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے۔
اداکارہ نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس پر ایکشن لیں گی لیکن وہ مذکورہ ویڈیو کے ذریعے اپنا پیغام ریکارڈ کروا رہی ہیں تاکہ ان کا پیغام سب لوگوں تک پہنچے۔
خیال رہے کہ ثناء نواز اور ان کے شوہر فخر جعفری کے درمیان اکتوبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کی شادی 14 سال تک چلی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کیلئے موزوں قرار دے دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن شروع
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس واپس لے لیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
بانی پی ٹی آئی نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عارف علوی کی سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصاویر شیئر کرنے پر معذرت
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی متوقع
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کی کمی!
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سے صاف انکار