لاہور: پنجاب حکومت نے مختلف محکموں میں ملازمتوں، چھوٹے خاندان کے لیے گرانٹ سمیت کئی ترقیاتی اعلانات کر دیئے۔


وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8واں اجلاس ہوا۔ پنجاب کابینہ نے صوبے کے عوام کو سماجی تحفظ دینے کے لیے پنجاب سوشل پروٹیکشن پالیسی 2022 کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ معاشرے کے کمزور افراد کے سماجی تحفظ کے تمام پروگرامز ایک ہی اتھارٹی مانیٹر کرے گی اور سوشل پروٹیکشن پالیسی کے تحت عوام کی فلاح و بہبود کے پروگرام ایک ہی اتھارٹی کے تحت ہوں گے۔
پنجاب کابینہ نے محکمہ زکوۃ وعشر، سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے انضمام کی منظوری بھی دی۔ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ 36 ہزار متاثرہ خاندانوں کو ادائیگی مکمل کی جا چکی ہے اور پنجاب کو پہلا ڈیزاسٹر ریلیز مینجمنٹ سسٹم تشکیل دینے کا اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ کو پنجاب احساس پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور 2 بچو ں تک خاندان محدود رکھنے والے جوڑے کو گرانٹ ملے گی۔ ورلڈ بینک فیملی پلاننگ پروگرام کی کامیابی کے لیے 130 ملین ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا۔
پنجاب کابینہ نے ہیلتھ انشورنس پروگرام کی رقم ادا نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویئے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور وفاقی حکومت سے واجب الادا رقم جلد ریلیز کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
خاتم النبین یونیورسٹی کے قیام اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز، محکمہ اسپیشل ایجوکیشن میں گریڈ 5 سے 15 تک کی 580 منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی اور محکمہ اسپیشل ایجوکیشن میں جونیئر اور سینئر اسپیشل ایجوکیشن اساتذہ کی 839 نئی پوسٹوں کی منظوری دی گئیں۔
محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی بھی منظوری دے دی گئی جبکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے اساتذہ کو ریگولر کرنے کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں اسلم اقبال، محمود الرشید، مراد راس، ہاشم ڈوگر، آصف نکئی اور دیگر شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی جلد اپنی سفارشات کابینہ کو پیش کرے گی۔
محکمہ محنت اور انسانی وسائل کے اداروں میں 632 آسامیوں پر بھرتی، محکمہ بلدیات و دیہی ترقی میں یونین کونسلز کے سیکرٹریز کی ایک ہزار 784 آسامیوں پر بھرتی اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ایکسائز انسپکٹرز بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں گریڈ 5 سے 15 تک 416 منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی اور محکمہ خوراک میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز، فوڈ گرین انسپکٹرز اور فوڈ گرین سپروائزرز کی بھرتی کی بھی منظوری دی گئی۔ میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق اعلیٰ سطح کی محکمانہ کمیٹی بھرتیاں کرے گی۔
اسٹیٹ آف دی آرٹ فلم پروڈکشن اسٹوڈیو اور سینما کمپلیکس قائم کرنے اور اسکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ انڈیا کی طرز پر فلم میکنگ ٹیکنیک سکھانے کے لیے فلم ٹریننگ اکیڈمی بھی بنائیں گے جبکہ ایرانی اور ترکی کے فلم میکنگ ماہرین کی پیشہ وارانہ خدمات حاصل کی جائیں گی۔ پاکستانی فلم کا انڈیا کے سینما گھروں کی زینت بننا قابل تحسین ہے۔
پنجاب کابینہ اجلاس میں منڈی شاہ جیونہ کو ضلع جھنگ کی نئی تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شاہ جیونہ ضلع جھنگ کی پانچویں تحصیل بنے گا۔
پنجاب کابینہ نے الزائمر پاکستان کے لیے سالانہ گرانٹ ان ایڈ اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے سیکشن 187(2)اور (4) میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کیٹل مارکیٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔
سول اسپتال کوٹلہ ارب علی خان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کا درجہ دینے کی منظوری گئی۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ کوٹلہ ارب علی خان اسپتال کو 20 سے 100 بیڈ تک اپ گریڈ کیا جائے گا۔
فیصل آباد میں 189 کنال پر جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے 25 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی جبکہ 189 کنال اراضی جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے نام منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ فیصل آباد کے صحافیوں کے لیے اپنی چھت کا خواب پورا کریں گے اور صحافی کالونی فیز 2 کے لیے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو جلد مکمل کیا جائے۔
اجلاس میں سی این جی، پیٹرول پمپس کے لیے روڈز کی نیگیٹو لسٹ کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹیوٹا کے لیے 40 کروڑ روپے کی لاگت سے 25 نئی بسیں خریدنے کی منظوری دی گئی۔
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 hours ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 4 hours ago
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 4 hours ago

پر اسرار موت، نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- 2 days ago
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- a day ago
کپتان کا لاپتا پالتو کتا آخرمل ہی گیا
- a day ago
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 4 hours ago

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- a day ago
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- a day ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 4 hours ago

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- a day ago


