جی این این سوشل

پاکستان

معیشت،دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے : آرمی چیف 

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے، معیشت اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معیشت،دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت  ہے : آرمی چیف 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ   آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف  نے کہا کہ وہ پاس آؤٹ ہونے والوں کو پاکستان کی سمندری سرحدوں کا محافظ بننے پر مبارک باد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث سمندری شعبہ مسلسل تبدیل ہورہا ہے، وہی بحری افواج غالب ہوں گی جو جنگ کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ ہوں گی، مستقبل میں نیوی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

آرمی چیف نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے ، قائد اعظم گولڈ میڈل لیفٹیننٹ کاشف عبدالقیوم کو دیا گیا، مڈ شپ مین نوفل ملک کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر دی گئی۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملیر گیریژن کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول رکھے ۔ 

دنیا

عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14افراد جاں بحق

عمارت میں یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ رہاش پزیر تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14افراد جاں بحق

بغداد: عراق کے علاقے اربیل کے قصبے سوران میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق سوران کے محکمہ صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تیسری اور چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے پوری عمارتکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس کی ٹیموں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا کر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتا ل میں منتقل کرا دیا ہے۔

واضح رہے کہ عمارت میں یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ رہاش پزیر تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اوپن یونیورسٹی میں تحقیق پر مبنی مصنوعات، ماڈلز/ پوسٹرزکی نمائش

یونیوسٹی کا مقصدنئی نسل کو انٹرپرینیورشپ کی جانب راغب کرناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوپن یونیورسٹی میں تحقیق پر مبنی مصنوعات، ماڈلز/ پوسٹرزکی نمائش

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے طلبہ کوکاروباری آئیڈیازکو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے ا کیڈمک سپورٹ فراہم کر رہی ہے تاکہ ان کے کاروباری تصور کو پروان چڑھایا جاسکے۔

اس حوالے سے شعبہ کیمسٹر ی کے زیر اہتمام گذشتہ روز بی ایس کے طلبہ کی تیار کردہ مصنوعات، ماڈلز/پوسٹرز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 71طلبا و طالبات نے حصہ لیا، نمائش میں 30پراجیکٹس رکھے گئے۔

تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ کیمسٹر ی کی چیئرپرسن ڈاکٹر عظمیٰ یونس نے کہا کہ یونیوسٹی کا مقصدنئی نسل کو انٹرپرینیورشپ کی جانب راغب کرناہے تاکہ وہ والدین کا سہارا بنیں اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردا ر ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی کے حوالے سے جاری تقریبات کے سلسلے کی کڑی تھی۔

نمائش کے انعقاد میں سپورٹ فراہم کرنے پر ڈاکٹر عظمیٰ یونس نے فیکلٹی آف سائنسز کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد اور وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ آئندہ سال یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی ہے، وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں اس جشن کو بھرپور انداز سے منانے کے لئے یونیورسٹی میں علمی تقریبات عروج پر ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چین نے پاکستان میں پہلے 765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

داسو ہائیڈرو پاور سٹیشن اور اسلام آباد پاور گرڈ کے درمیان بجلی کی ترسیل کا کام کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین نے پاکستان میں پہلے 765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

پاور چائنا نے ہفتہ کو مانسہرہ 765/220 کے وی سب سٹیشن کی تعمیر کا بھر پورآغاز کر دیا ہے، جو داسو ہائیڈرو پاور سٹیشن اور اسلام آباد پاور گرڈ کے درمیان بجلی کی ترسیل کا کام کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاور چائنا کی جانب سے تعمیر کردہ پاکستان کے پہلے 765 کلو واٹ کے سب اسٹیشن انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن (ای پی سی) پراجیکٹ مانسہرہ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب پراجیکٹ سائٹ پر منعقد ہوئی، جس میں مکمل تعمیرات کا عندیہ دیا ہے۔

سب سٹیشن مانسہرہ شہر میں واقع ہے اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ڈی ایچ پی پی) اور وفاقی دارالحکومت کے درمیان بجلی کی ترسیل کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ وولٹیج گریڈ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ گنجائش والے سب سٹیشن کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کی تکمیل کے ساتھ، صاف توانائی کی ترسیل کے ذریعے، اس کا سب اسٹیشن مقامی بجلی کی کمی کو دور کرنے اور پاکستان میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔ جنوری 2023 میں، پاور چائنا الیکٹرک پاور کنسٹرکشن کارپوریشن اور پاکستان کی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے 765 کلو واٹ مانسہرہ سب سٹیشن کے لیے ای پی سی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ پاور چائنا نے 765/220 کلو واٹ مانسہرہ سب اسٹیشن لاٹ ۔ ونکے منصوبے کے لیے این ٹی ڈی سی کے ساتھ ایک اور معاہدہ بھی کیا ہے۔

یہ منصوبہ داسو ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور مانسہرہ سب اسٹیشن کے درمیان 157 کلومیٹر طویل 765 کے وی ڈبل سرکٹ اے سی ٹرانسمیشن لائن بنائے گا۔ ڈی ایچ پی پی دریائے سندھ پر ایک رن آف ریور پراجیکٹ ہے جو ضلع کوہستان میں داسو ٹان سے 7 کلومیٹر بالائیجانب واقع ہے۔ یہ سائٹ مجوزہ دیامر بھاشا ڈیم سائٹ سے 74 کلومیٹر نیچے اور اسلام آباد سے 350 کلومیٹر دور ہے۔ اس کی تکمیل پر، ڈی ایچ پی پی کے پاس 12 پیداواری یونٹس کے ساتھ 4320 میگاواٹ کی کل نصب صلاحیت ہوگی۔ یہ حکومت پاکستان کی نیشنل پاور پالیسی 2013 اور وژن 2025 کے تحت ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll