جی این این سوشل

جرم

پولیس چوکی شہباز خیل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید

انڈس ہائی وے پر واقع پولیس چوکی شہباز خیل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پولیس چوکی شہباز خیل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبرپختون خوا کے ضلع لکی مروت میں سال نو کا آغاز دہشت گردوں کے حملے سے ہوا، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دہشت گردوں نے انڈس ہائی وے پر واقع پولیس چوکی شہباز خیل پر حملہ کردیا، جس میں ایک پولیس اہلکار تحسین اللہ شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں بڑے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا، تاہم پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا۔

حکام نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد کی لاش بھی چوکی کے قریب سے ملی ہے، جو ممکنہ طور پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گرد کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے جو جوکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں سی ٹی ڈی (CTD) بنوں اور لکی مروت پولیس کومطلوب تھا۔

صحت

پاکستان کے شعبہ صحت کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے شعبہ صحت کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

پاکستان کو شعبہ صحت میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین کی 2024ء کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام شائع کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔ عالمی سطح پر یہ نامزدگی ڈاکٹر شہزاد بیگ کی قیادت اور پولیو کے خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کا اعتراف ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا گیا ہے۔پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے ٹیم کی قیادت کرنے سے قبل ڈاکٹر شہزاد بیگ نائجیریا میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لیے ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طورپر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، ان کی کوششوں کی وجہ سے نائجیریا کو 2020 میں پولیو سے پاک قرار دیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین نے ڈاکٹر شہزاد بیگ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں حکومت نے صرف ایک سال میں 9 کروڑ سے زائد بچوں کو ٹیکہ لگانے کے لیے 4 لاکھ ویکسی نیٹرز اور 80 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے  کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے کمیشن نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے ۔

رپورٹ میں امتیازی قوم پرست پالیسیاں تشکیل دینے اور بھارت میں رہنے والی اقلیتوں پر دبائو ڈالنے کیلئے نفرت انگیز بیانات جاری کرنے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیاہے۔

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں پر فرقہ وارانہ تشدد کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس سے اقلیتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں ۔

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران اور سعودیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطا لبہ کردیا

گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس میں ہفتے کے روز اسلامی ممالک کے درجنوں رہنما اور وزراء شریک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران اور سعودیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطا لبہ کردیا

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کے دوران غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔العریبیہ نے سعودی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ کے مطابق گیمبیا میں منعقدہ اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے سعودی ہم منصب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں وزراء نے “دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے محفوظ انسانی اور امدادی راہداریوں کی فراہمی پر زور دیا۔واضح رہے کہ گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس میں ہفتے کے روز اسلامی ممالک کے درجنوں رہنما اور وزراء شریک ہوئے۔

 علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت تفصیلی بات چیت کی۔کل ہفتے کو سربراہی اجلاس سے پہلے گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll