سی بی ڈی پنجاب نے انڈر پاس بندش کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی

پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈ ی ڈی ای) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، نے کلمہ چوک انڈر پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
انڈر پاس کو بند کرنے کا اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے کیونکہ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور کلمہ چوک انڈر پاس ریماڈلنگ پر ترقیاتی کام اگلے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
اتھارٹی نے انڈر پاس کی ایک لین کو برکت مارکیٹ سے آنے والی اور لبرٹی مارکیٹ جانے والی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کی ٹیکنیکل ٹیم نے سٹی ٹریفک پولیس (سی ٹی پی) لاہور کے تعاون سے ایک جامع ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کیا ہے۔
ٹریفک ڈائیورژن پلان کے مطابق سینٹ میری پارک اور سینٹر پوائنٹ کو ملانے والی شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے ۔
برکت مارکیٹ سے آنے والی اور لبرٹی مارکیٹ کی طرف جانے والی ٹریفک مسلم ٹاؤن کی طرف جائے گی اور یو ٹرن لے کر قذافی اسٹیڈیم سے ہوتی ہوئی لبرٹی مارکیٹ پہنچے گی۔
اسی طرح ماڈل ٹاؤن سے لبرٹی مارکیٹ کے لیے آنے والی ٹریفک بھی سیدھی مسلم ٹاؤن جائے گی، یو ٹرن لے کر اسٹیڈیم سے ہوتی ہوئی لبرٹی مارکیٹ پہنچے گی،
فردوس مارکیٹ سے آنے والے مسافر لبرٹی مارکیٹ یا مین بلیوارڈ، گلبرگ کی طرف جانے کے لئے حسین چوک استعمال کریں گے۔پی سی بی ڈی ڈی اے انتظامیہ اور سی ٹی پی لاہور کے احکام شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 3 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 3 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago




