پاکستان
عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت
سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
سپریم کورٹ نےکہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔ کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا ہے۔
سپریم کورٹ نے مزید ریمارکس دئیے کہ سندھ اور لاہور ہائیکورٹ نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے، تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے، رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عملدرآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔
الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے، جس کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے عوام سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے اور توہین آمیز ریمارکس دیے۔
پاکستان
دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، حکومت کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو دھرنے کی اجازت سے متعلق واضح بتا دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیاجس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وفاقی وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے گفتگو میں کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔
محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 نومبرسے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر کو بتایا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا وفد 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے، بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے، وفد 27 نومبر تک اسلام آباد میں رہے گا۔
بیرسٹر گوہر نے وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ میں اس حوالے سے پارٹی میں مشاورت کے بعد حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔
پاکستان
اسلام آ باد : حکومت نے ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی
گولڑا موڑجی ٹی روڈ، چھبیس چونگی، نیومارگلہ روڈ ون الیون کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ایران ایوینو کو ڈی 12 کے مقام سے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سےغیرقانونی احتجاج اوردھرنے کی اجازت نہ دینے کے احکامات پروفاقی حکومت نے عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی۔
پی ٹی آئی کے کل کے احتجاج کے پیشِ نظر فیض آباد پل سے اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے آج بند کر دیے گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والا راستہ جزوی بند کیا گیا ہے۔
اسلام آباد اورلاہورمیں موٹرویزکے تمام انٹری پوائنٹس بھی بند ہیں، لاہور سے اسلام آباد جانے والے راستے ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو انٹرچینج، سگیاں پل اور شاہدرہ چوک بھی بند ہیں، رنگ روڈ کو بھی 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں داخلے کے لیے ایکسپریس وے کھنہ پل کے مقام پردونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
گولڑا موڑجی ٹی روڈ، چھبیس چونگی، نیومارگلہ روڈ ون الیون کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ایران ایوینو کو ڈی 12 کے مقام سے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔
دنیا
برطانیہ میں سمندری طوفان برٹ سے نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں 2 افراد ہلاک
ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے
سمندری طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا جس کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، طوفان کے باعث درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، ریل شیڈول متاثر ہوا، متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جب کہ نیو کاسل ایئرپورٹ پر خراب موسم کے سبب کئی پروازیں بھی متاثر ہوگئیں۔
جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ طوفان نے آئرلینڈ کو بھی متاثر کیا جہاں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
دنیا 2 دن پہلے
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ