جنوبی کوریا نے جدید ترین سپر سونک کے ایف 21 جنگی طیارہ متعارف کروا دیا
جنوبی کوریا نےاپنے ملک میں تیار ہونے والے کے ایف 21 جنگی طیارے کو متعارف کروادیا جس کے بعد کوریا جدید ترین فوجی سازو سامان بنانے والے کلب میں شامل ہو گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے ملکی سطح پر تیار ہونے والے سپر سونک طیارے کو ’کے ایف 21 بورا مائی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ آپریشنل ہونے کے بعد جنگی طیارے کو ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سے لیس کیا جائے گا، متوقع طور پر طیارے میں کروز میزائل بھی فٹ کیا جائے گا۔ دو انجنوں پر مشتمل طیارہ ایک اور دو سیٹوں والے ورژن کے ساتھ دستیاب ہو گا جس کا انحصار ملنے والے ٹاسک پر ہو گا۔
جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آزادانہ دفاعی سازو سامان کی تیاری کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور کے ایف 21 جنوبی کوریا کی ایوی ایشن انڈسٹری کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔
جنوبی کورین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب طیاروں کی پروڈکشن مکمل طور پر شروع ہو گی تو ایک لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی اور ملک کو 5 ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ ہو گا۔
صدر مون جے اِن کا مزید کہنا تھا کہ گراؤنڈ اور فلائٹ آزمائش مکمل ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر کے ایف 21 طیاروں کی پروڈکشن شروع کی جائے گی جس کے لئے 40 طیاروں کی پروڈکشن کا ہدف 2028 اور 120 طیاروں کی پروڈکشن کا ہدف 2032 رکھا گیا ہے۔

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 3 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 8 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 4 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 8 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 4 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 3 گھنٹے قبل