پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان کو مسترد کردیا جبکہ خیبرپختونخوا حکومت اوقات کار کے حوالے تاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔


سینئر صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مارکیٹیوں کے اوقات کا فیصلہ خود کرے گی۔ وفاقی حکومت عجلت میں فیصلے کررہی ہے۔ ملک میں بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان تمام چیزوں کو دیکھتے ہوئے قدم اٹھائیں گے۔
دوسری جانب اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت تا حال کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ توانائی بچت کے حوالے سے وفاقی حکومت نے ہم سے باضابط مشاورت نہیں کی۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستان بھر میں بجلی کے استعمال میں کمی لاتے ہوئے مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں منگل 3 جنوری کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزرا کی جانب سے مشترکا پریس کانفرنس میں اجلاس سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں توانائی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔ پالیسی کے تحت وفاقی اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائی جائے گی۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 5 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 11 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 11 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 6 hours ago



