جرم
400سے زائد وارداتوں میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار
کراچی:400سے زائد وارداتوں میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی چار سو سے زائد وارداتوں میں ملوث مبینہ ملزم کو رینجرز نے گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سےاسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ملزم کا وارداتوں کے دوران 20 سے زائد موٹر سائیکلیں، 60 سے زائد موبائل فون چوری کرنے اور چھیننے کا اعتراف بھی شامل ہے۔
تجارت
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح پربحال
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے منفی آغاز کے بعد تیزی دیکھی جارہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس میں 99 ہزار کی سطح بحال ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں ایک وقت میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 99 ہزار 632 بنائی۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 469 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 978 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
علاقائی
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا، سیکرٹری ایجوکیشن
سیکرٹری اسکولز پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔
سیکرٹری اسکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں ہورہی ہیں۔
سیکرٹری اسکولز پنجاب نے بتایا کہ 10 جنوری 2025 تک اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی، اسکولوں میں موسم سرما کے لیے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔
واضح رہے کہ پچھلے سال موسم سرما کی چھٹیاں شروع میں 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہیں لیکن بعد میں غیر متوقع حالات کی وجہ سے اسے بڑھا کر 9 جنوری کر دیا گیا۔
پاکستان
پی ٹی آئی احتجاج، بانی سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
24 نومبر کو پرتشدد مظاہرے کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان، انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کے احتجاج پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی ، انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کا پہلا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور، علیمہ خان، اعظم سواتی، تیمور مسعود، شہریار ریاض سمیت 300 سے زائد مقامی رہنما اور کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مظاہرین نے سرکاری موٹر سائیکل اور گاڑی کو نقصان پہنچایا جبکہ ملزمان نے پولیس ڈرائیور کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا، بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد چڑھائی کا منصوبہ دیا۔
مقدمہ نمبر 2594 میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں جبکہ مظاہرین پر سرکاری پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچانے اور مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 45 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر حملے سمیت دیگر الزامات میں 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر اسلام آباد میں احتجاج کے لیے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے قافلے خیبر پختونخوا سے وزیراعلیٰ امین علی امین گنڈا پور کی قیادت میں روانہ ہوئے تھے۔
خیبر پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہوتے وقت مظاہرین اور پولیس میں تصادم بھی ہوا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان 2 دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
-
تفریح ایک دن پہلے
شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا
-
دنیا 2 دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج