جی این این سوشل

پاکستان

بھارتی وزیرخارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی وزیرخارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے: دفتر خارجہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد اور فضول الزامات کو پاکستان مسترد کرتا ہے۔

ایک بیان میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام اور تنہا کرنے میں ناکامی پر مایوسی کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مظلومیت کی فرضی داستان اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے سے دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، یہ بھارتی سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف بھارتی بیانیہ پاکستان میں دہشت گردی میں اس کے ملوث ہونے کو نہیں چھپا سکتا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی حقیقت کو بھی نہیں چھپا سکتا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت دوسروں پر انگلیاں نہ اٹھائے، پاکستان میں دہشت گردی، تخریب کاری اور جاسوسی بند کرے۔

تفریح

ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے

ایلون مسک نے آئرن مین کا لباس پہنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے ان کے  مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے آئرن مین کا لباس پہنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے ان کے  مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں۔
 ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں یہ دعویٰ کیا کہ وہ وِلن کو شکست دینے کے لیے اپنی امتیازی طاقت کا استعمال کریں گے۔
ایلون مسک کی مضحکہ خیز پوسٹ نے تصوراتی سپر ہیروز کے حریفوں کو بھی مخاطب کیا۔ زبانی کلامی تبصرے میں انہوں نے بیٹ مین کے دشمن جوکر پر طنز کیا، "اوہ، تم اپنے آپ کو 'جوکر' کہتے ہو؟ پھر تم لطیفہ کیوں نہیں سنا سکتے؟ کتنی عجیب بات ہے۔
ایلون مسک نے آئرن مین سوٹ میں اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں ولن کو شکست دینے کے لیے اپنے ممتاز ہونے کی طاقت کا استعمال کروں گا!" اوہ آپ اپنے آپ کو "جوکر" کہتے ہیں، پھر آپ ایک لطیفہ کیوں نہیں سنا سکتے!  یہ کتنی عجیب بات ہے۔
اس تصویر نے ایکس پر مزاحیہ میمز  کو جنم دیا ہے۔ صارفین نے مسک کو اگلے آئرن مین کے طور پر تصور کیا اور مذاق کے ساتھ انہوں نے لکھا، "Irony Man: Meme War  جلد ہی تھیٹرز میں آرہا ہے۔

ایک اور صارف نے مسک کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ تو آپ نے کونسا لطیفہ سنا دیا، آپ نے کبھی کوئی مضحکہ خیز لطیفہ نہیں سنایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کارگو طیارہ  ڈی ایچ ایل جرمنی کے شہر لیپزگ سے ولنیئس آ رہا تھا،ترجمان ائیر پورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک

لتھوانیا کے دارالحکومت میں ولنیئس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا،جس  کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی  میڈیا کے مطابق ترجمان  ہوائی اڈے ماریئس زیلینیئس کا کہنا  ہے کہ کارگو طیارہ  ڈی ایچ ایل جرمنی کے شہر لیپزگ سے ولنیئس آ رہا تھا کہ اس دوران ولنیئس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب 2 منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا۔
اب تک کی حاصل ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں2 پائلٹ اور کمپنی کے 2 ملازمین سوار تھے۔جن مبینہ طور پر ایک پائلٹ حادثے میں بچ گیا ہے جبکہ ایک کو  شدید اندرونی چوٹوں کے ساتھ ملبے سے نکالا گیا تاہم وہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے گزر گیا جبکہ باقی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
کارگو طیارہ دو منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا یا ، جس کے نتیجے میں وہاں آگ لگ گئی،جہاں سے 12 مقامی باشندوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا اور فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے ،تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا  کہ طیارے کو حادثہ کس  وجہ سے پیش آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا

سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا

اسلام آباد  انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے، جس کی منظوری  وزارتِ قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والے مظاہرین  کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll