پاکستان
دو تین ماہ میں پنجاب کو اتنا لوٹا جس کی مثال نہیں ملتی،تین ہزار ارب روپے کی کرپشن کاوزیر اعلی پنجاب ہے: رانا ثناءاللہ
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ڈالر خرید کر سمگلنگ و منی لانڈرنگ کی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور پرویز الہی ملوث ہیں جلد ہی سامنے آجائیں گی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سب سے پہلے پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنیوا میں سیلاب سے مشکلات و نقصان ہوا اس کانفرنس میں پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی، شہبازشریف کی کال پر دنیا پاکستان و اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا نے پاکستان کی مدد کی ہے جو اعتماد کا اظہارکیا ہے، ان لوگوں کے خلاف جو ملک میں تین ماہ سے ڈیفالٹ مہم ہے ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ آٹھ کے بجائے گیارہ ارب ڈالر کی جنیوا امداد حاصل کی جو ایک گرانٹ ہے وہ قرضہ نہیں۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ معیشت کو عمرانی ٹولہ نے تباہ کیا اس سے ڈالر سستا مہنگائی دور ہوگی، عمرانی ٹولے کا پاپولر ڈرامہ تین ماہ میں انجام کو پہنچے گا، ہم الیکشن جیت کر جس کا سفر جنیوا سے شروع ہوا پاکستان کو اس سطح پر لے جائیں گے جو ہمارے دور میں شروع ہوا تھا، معیشت بہت زیادہ خرابی کی طرف جا رہی تھی شکر ہے قوم کو مبارک کل پیسہ مل گئے ہیں۔
اقلیتی حکومت جو پرویز الہی اس وقت مسلط ہیں حال یہ ہے میرا داخلہ بند کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی اہلکاروں نے مجھے دیکھ کر غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا، ایسے ہتھکنڈوں پر آئے جب نمبر پورے نہیں ہیں، زمان پارک میں ملاقات میں تین ہزار ارب روپے کا وزیر اعلی پنجاب، اعجاز نیازی پر بھی الزام لگایا گیا ہے، دو تین ماہ میں پنجاب کو اتنا لوٹا جس کی مثال نہیں ملتی، ڈالر خرید کر سمگلنگ و منی لانڈرنگ کی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور پرویز الہی ملوث ہیں جلد ہی سامنے آجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ساری تحقیقات کاغذات میں موجود ہیں مونس الہی واپس آئیں آکر جواب دیں، -خود ہی چور کل آپس میں دست و گریباں ہوئے تین ہزار ارب روپے لوٹ لیا ہے، ان کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا ہے، ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا، سپیکر کا اندر جانے سے روکنے کا حکم غیر قانونی ہے میں خود بھی پارلیمنٹیرین ہوں اگر ایسا کریں گے انجام زیادہ نزدیک ہوگا۔
ہم نے نمبر پورے ہونے کی کبھی بات نہیں کی 179 ہے کوشش ہے189 ہوجائے، انکے پاس 186 نہیں ہے اس صورتحال میں نیا وزیر اعلی کا الیکشن ہوتا تو رن آف الیکشن سے اکثریت والا ہی وزیراعلی منتخب ہو سکتا ہے، آخری آپشن گورنر راج بھی لگ سکتا ہے، ہم توقع کرتے ہیں سکیورٹی والے سپیکر کے غیر قانونی احکامات کو نہ مانیں، دائو لگاکر ہیرا پھیری کرنا چاہتے ہیں لیکن ہیرا پھیری نہیں کرنے دیں گے۔ ای سی ایل میں نام ادارے کے کہنے پر ڈالے جاتے ہیں اگر وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کے نام دئیے تو ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔
مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سینئر نائب صدر پارٹی کا چیف آرگنائزر بننے کو ہزار فیصد قبول کیا ہے، نوازشریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک ہیں شہبازشریف معیشت کےلئے مصروف ہیں اس لئے کہا مریم نواز کو ذمہ داری دی جائے، مریم نواز پارٹی میں لیڈر شپ کا درجہ رکھتی ہیں۔
عمران خان نے جتنی گالیاں گھٹیا گفتگو الیکشن کمیشن کے خلاف کی تو فیصلہ پر نااہل ہوں گے اور چئیرمین شپ بھی جائے گی، عمران خان نے میرے اوپر کیسز بنائے، شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ تھیلا گاڑی میں رکھوا دیں، عمران خان نے اے این ایف کو مینج کیا جس کے بعد میری گرفتاری کی گئی تھی، اگر میں نے بے شمار قتل کئے تو جھوٹا مقدمہ کیوں بنایا اس قتل کیسز کی تحقیقات میں گرفتار کروا لیتے، اگر الیکشن سے برسراقتدار آیا تو مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرے گا، اگر ناکام ہوگا تو الیکشن رزلٹ نہیں مانے گا۔
راناثنااللہ نے کہا کہ الیکشن کسی مسئلے کا حل نہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ معیشت کو سنبھالا جائے، الیکشن وقت پر ہوں اس وقت اعمال و کام عوام کے سامنے ہوں گے۔
پاکستان
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے،کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات،خضداراورلسبیلہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 0،نوکنڈی11، سبی13،گوادر 18، تربت18، جیونی میں کم سے کم 20ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے ۔
پاکستان
علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کہاں ہیں اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔
پاکستان
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
حامد رضاقومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ذرائع
پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کور اور سیاسی کمیٹی سے مستفعی ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حامد رضا نے اپنے استعفے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے، اوروہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر اس کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے بعد کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفی کی تصدیق کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا گیا۔
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے