ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف تمام شہروں میں سڑکوں پر نکل آئی
بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کیخلاف ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔


بنگلہ دیش میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، بدھ کو دارالحکومت ڈھاکہ میں اپوزیشن کے ہزاروں حامیوں نے احتجاج کیا جس میں وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ اور اگلے عام انتخابات سے قبل نگراں حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔
بی این پی سربراہ خالدہ ضیاء اور ان کے جلاوطن بیٹے طارق رحمٰن کی غیر موجودگی میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سرکردہ رہنما فخرالزمان نے ڈھاکہ میں پارٹی دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب کیا، فخرالزمان پیر کو ہی ایک ماہ کی نظربندی کے بعد جیل سے رہا ہوئے تھے۔
بی این پی رہنما مرزا فخرالزمان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے لوگ اس خوفناک آمرانہ حکومت سے آزادی چاہتے ہیں، حکومت نے ان کی تحریک کو دبانے کیلئے پارٹی کے سیکڑوں حامیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سینئر رہنما بھی شامل ہیں۔
مرزا فخر الزمان نے کہا حکومت سیاسی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہے، کرپٹ حکومت غیر قانونی طور پر اقتدار سے چمٹی ہوئی ہے، اسے مستعفی ہو جانا چاہیے، پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے اگلے انتخابات کیلئے نگراں حکومت تشکیل دینی چاہئے۔
ڈھاکہ پولیس کے مطابق چار گھنٹے تک جاری رہنے والے مظاہرے میں ایک اندازے کے مطابق 40,000 افراد نے شرکت کی، اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی ہوئے۔
بی این پی رہنما نے الزام لگایا کہ حکمراں جماعت عوامی لیگ کے حامیوں اور پولیس نے احتجاج کرنے والے کارکنوں کو حملے اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ دوسری جانب عوامی لیگ نے حسینہ حکومت کی حمایت کے لیے ڈھاکہ میں کچھ جوابی مظاہرے بھی کیے۔
بی این پی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اگست سے احتجاج کر رہی ہے، بی این پی خالدہ ضیاء کی غیر مشروط رہائی اور انتخابات کیلئے عبوری حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہی ہے۔
کرپشن کے الزام میں دس سال کی سزا پانے والی خالدہ ضیاء پر مارچ 2020 میں مشروط رہائی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے یا ملک چھوڑنے پر پابندی عائد ہے۔
اگست میں ہونے والے مظاہروں کے بعد سے پولیس اور حکمران عوامی لیگ کے حامیوں کے ساتھ جھڑپوں میں بی این پی کے 11 رہنما یا حامی ہلاک ہو چکے ہیں۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 20 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 17 hours ago





