کراچی:روشینوں کے شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 149 وارداتیں ہوئیں

.jpg&w=3840&q=75)
کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 149 وارداتیں ہوئیں، ملزمان نے شہریوں کو 62 موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکلز سے محروم کردیا۔
وارداتوں کے دوران 4 کاروں سمیت 61 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔
ایڈیشنل آئی جی کے مطابق 149 اسٹریٹ کرائم میں ضلع شرقی میں 46، وسطی 41، کورنگی 21 اور غربی میں 15 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
ضلع ملیر اور سٹی میں 8-8 جبکہ جنوبی اور کیماڑی میں اسٹریٹ کرائم کے 5-5 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز نے سرجانی پولیس تھانے کی حدود میں ایک شخص سلیمان کو مزاحمت کرنے پر قتل کیا جبکہ مزاحمت پر عظیم نامی شخص کو سپرمارکیٹ پولیس ضلع وسطی کی حدود میں زخمی کیا گیا۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں پولیس نے 5 انکاؤنٹر کیے جس میں 7 اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
کراچی پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 13 اسٹریٹ کرمنلز واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، اسی طرح ضلع شرقی، کورنگی، غربی اور کیماڑی میں 4 سرچ آپریشن میں مجموعی طور پر 123 ملزمان کو گرفتار کیا گیا
کراچی پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 30 اسٹریٹ کرمنلز، 2 قاتل، 20 غیرقانونی اسلحہ، 22 منشیات فروشوں اور 48 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 16 گھنٹے قبل

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 15 گھنٹے قبل

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 15 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 16 گھنٹے قبل

ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے تکنیکی وفد کو خیر سگالی دورے کی دعوت پر آمادہ
- 10 منٹ قبل

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 11 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
امریکی صدر کامختلف ممالک پر15سے50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 37 منٹ قبل

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری
- 31 منٹ قبل

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد
- 10 گھنٹے قبل