پاکستان اور بھارت خواہش پر ہمسایہ نہیں، پڑوسی کو تبدیل نہیں کرسکتے، شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت خواہش پر ہمسایہ نہیں، پڑوسی کو تبدیل نہیں کرسکتے۔پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتا ہے۔


العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستا ن اور بھارت کے درمیان تین جنگیں لڑی گئیں لیکن نیتجہ غربت اور بےروزگاری کےسوا کچھ نہیں نکلا۔ پاکستان بھارت کے ساتھ بنیادی نوعیت کے مسائل حل کر کے پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل کے حل کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔ پاکستان اور بھارت خواہش پر ہمسایہ نہیں ہیں، پڑوسی کو تبدیل نہیں کرسکتے ،تعلقات بہتر کرنے سے معاملہ آگے بڑھایا جاتاہے، اس لیے اب ہمیں غربت کےخاتمے کے لیے بحرانوں سے نکلناہوگا۔
ان کا کہناہے کہ واضح بات ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی وسائل کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں۔ پاکستان اور بھارت کو اختلافات دورکرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کرناہوگا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں 2019کےاقدامات واپس لے۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی یورپ میں کشیدہ صورت حال کے باعث دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں، پاکستان کو ان دنوں مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے معاملے میں ہماری پالیسی زیرو ٹالیرنس کی ہے لیکن پاکستان کو درپیش مسائل خلیج ممالک کے تعاو ن کے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم بھی ملک کو چیلنجز اور بحرانوں سے نکالنے کے لیے کام کررہے ہیں،غربت اور مہنگائی سے نکل کر ہم بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات برسوں پرانے ہیں۔ ہم اسلام کو سلامتی کا مذہب ثابت کرنے کے لیے خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد خلیجی ممالک کے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 14 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 9 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 9 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 14 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago



