نون لیگ نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام گورنر کو بھجوا دیے
سید محسن رضا نقوی نجی چینل کے مالک بھی ہیں ۔

پنجاب میں حزب اختلاف کی نمائندہ جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام گورنر پنجاب کو بھیجوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 2 نام گورنر پنجاب کو بھیجے ہیں،
پنجاب میں اپوزیشن کی جانب سے محسن رضا نقوی اور احد خان چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں، اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی جانب سے گورنر پنجاب کو خط لکھا گیا ہے،
جس میں حمزہ شہباز نے ملک احمد کو نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر اپنا نمائندہ مقررکردیا جو وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی بھی ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گورنر کو خط میں نگراں وزیراعلٰی کیلئے تین نام بھجوائے تھے، وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نگراں حکومت کیلئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط لکھا،
چوہدری پرویز الٰہی نے خط میں گورنر پنجاب کو تین نام بھجوائے،خط میں احمد نواز سکھیرا،ناصر کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام شامل تھے۔
گورنر پنجاب نے تصدیق کی کہ وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے نگراں وزیراعلٰی کے لیے بھجوائے گئے نام موصول ہوگئے،
اس حوالے سے گورنر پنجاب نے کہا کہ نگراں وزیراعلٰی کے نام مل گئے ہیں،وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کے تجویز کردہ نام اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بھجوا رہے ہیں۔
بتاتے چلیں کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے جو تین نام دئیے ان میں سے ناصر کھوسہ پہلے ہی معذرت کر چکے ہیں،
احمد نواز سکھیرا سرکاری ملازم ہیں جو 31جنوری کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جب کہ محمد نصیر خان دہری شہریت کے حامل نکلے ہیں، تحریک انصاف نے محمد نصیر خان کی دہری شہریت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم تحریک انصاف کا موقف ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پر آرٹیکل 62,63 کا اطلاق نہیں ہوتا۔
گذشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ناصر کھوسہ صاحب کی قابلیت اصول پسندی اور دیانت داری مسلمہ ہے، بحیثیت بیوروکریٹ انکا کردار قابل فخر ہے،
ہم نے ان سے رابطہ کیا کی فریقین کی طرف سے متفقہ کیئرٹیکر وزیر اعلیٰ کاعہدہ قبول کریں تاہم انہوں نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور معذرت کرلی۔


وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 15 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 20 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 19 minutes ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 20 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 16 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago



